Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

رضوانہ تشدد کیس، سول جج عاصم حفیظ کو برطرف کرنے کی درخواست پر عدالتی معاونین مقرر

Published

on

سول جج عاصم حفیظ کو نوکری سے برخاست کرنے کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی معاونین مقرر کردیے ۔ماہر قانون فیصل صدیقی، زینب جنجوعہ اور مریم سلمان کو  عدالتی معاون مقررکیا گیا ہے ۔

عدالت نے وزارت انسانی حقوق کے ذریعے وفاق اور وزارت داخلہ اور چیف کمشنر اسلام آباد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب  کر لیا۔

عدالت نے شہری کی جانب سے دائر درخواست رٹ پٹیشن میں تبدیل کرتے ہوئے رپورٹطلب کی ہے کہ وزارت داخلہ نے کیا اقدامات کیے یا لیے جاسکتے ہیں؟۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ درخواست میں لگائے الزامات سنجیدہ اقدامات کے متقاضی ہیں،درخواست میں الزامات چائلڈ لیبر کے خاتمے سے متعلق اقدامات کا مطالبہ کرتے ہیں، درخواست بالخصوص گھروں میں بچوں کو ملازم رکھنے سے روکنے پر سنجیدہ فکر وعمل کی دعوت دیتی ہے۔

عدالت نے کیس کی سماعت ستمبر کے تیسرے ہفتے تک ملتوی کردی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین