پاکستان
رضوانہ تشدد کیس، سول جج عاصم حفیظ کو برطرف کرنے کی درخواست پر عدالتی معاونین مقرر
سول جج عاصم حفیظ کو نوکری سے برخاست کرنے کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی معاونین مقرر کردیے ۔ماہر قانون فیصل صدیقی، زینب جنجوعہ اور مریم سلمان کو عدالتی معاون مقررکیا گیا ہے ۔
عدالت نے وزارت انسانی حقوق کے ذریعے وفاق اور وزارت داخلہ اور چیف کمشنر اسلام آباد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
عدالت نے شہری کی جانب سے دائر درخواست رٹ پٹیشن میں تبدیل کرتے ہوئے رپورٹطلب کی ہے کہ وزارت داخلہ نے کیا اقدامات کیے یا لیے جاسکتے ہیں؟۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ درخواست میں لگائے الزامات سنجیدہ اقدامات کے متقاضی ہیں،درخواست میں الزامات چائلڈ لیبر کے خاتمے سے متعلق اقدامات کا مطالبہ کرتے ہیں، درخواست بالخصوص گھروں میں بچوں کو ملازم رکھنے سے روکنے پر سنجیدہ فکر وعمل کی دعوت دیتی ہے۔
عدالت نے کیس کی سماعت ستمبر کے تیسرے ہفتے تک ملتوی کردی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی