Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

رضوانہ تشدد کیس، تفتیش مکمل کرنے میں قانون ہی رکاوٹ بن گیا

Published

on

رضوانہ تشدد کیس سول جج عاصم حفیظ تاحال اسپیشل جے آئی ٹی میں پیش نہیں ہوئے،اسپیشل جے آئی ٹی کی جانب سے سول جج کو اب تک  5 دفعہ طلب کیا جاچکا ہے۔

ذرائع کے مطابق سول جج عاصم حفیظ کا موقف ہے کہ وہ لاہور ہائیکورٹ کے آرڈرز کے بعد جے آئی ٹی میں پیش ہوں گے۔

جے آئی ٹی سول جج عاصم حفیظ سے تفتیش کے لیے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو بھی خط لکھ چکی ہے لیکن رجسٹرار کی جانب سے اس کا جواب نہیں ملا۔

اسپیشل جے آئی ٹی ملزمہ ، بچی رضوانہ ،اور اس کے والدین کا بیان ریکارڈ کر چکی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ قانونی پیچیدگیوں کی وجہ سے جے آئی ٹی کو اپنے کام میں دشواری کا سامنا ہے۔

سول جج عاصم حفیظ کا بیان ریکارڈ ہونے تک تفتیش مکمل نہیں ہو سکتی اور قانونی رکاوٹیں تفتیش مکمل کرنے میں رکاوٹ بن گئی ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین