Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

روہت شرما اور ورات کوہلی جنوبی افریقا دورے میں وائٹ بال میچز کا حصہ نہیں ہوں گے

Published

on

کپتان روہت شرما اور بلے باز ویرات کوہلی ہندوستان کے آئندہ دورہ جنوبی افریقہ دورے کے وائٹ بال میچز کا حصہ نہیں ہوں گے۔

روہت اور کوہلی ہندوستان کی اس ٹیم کا حصہ تھے جو اس ماہ کے شروع میں 50 اوورز کے ہوم ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا سے ہار گئی تھی۔

روہت کی غیر موجودگی میں سوریہ کمار یادو 10 دسمبر سے ڈربن میں شروع ہونے والی تین میچوں کی ٹی 20 سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔

وکٹ کیپر بلے باز کے ایل راہول دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں روہت اور کوہلی کی واپسی سے قبل تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا نے ایک بیان میں کہا، "روہت شرما اور ویرات کوہلی نے بورڈ سے ٹور کے وائٹ بال حصے سے وقفے کی درخواست کی تھی۔”

تیز گیند باز محمد شامی کو سنچورین اور کیپ ٹاؤن میں ہونے والے ٹیسٹوں کے لیے منتخب کیا گیا۔

ہندوستان کا ٹیسٹ اسکواڈ: روہت شرما (کپتان)، شبمن گل، یشسوی جیسوال، ویرات کوہلی، شریاس آئیر، رتوراج گائیکواڈ، ایشان کشن، کے ایل راہول، روی چندرن اشون، رویندرا جدیجا، شاردول ٹھاکر، محمد سراج، مکیش کمار، محمد شامی، جے ایس پی بمراہ، پرسید کرشنا’

ہندوستان کا ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ: یشسوی جیسوال، شبمن گل، رتوراج گائیکواڈ، تلک ورما، سوریہ کمار یادیو (کپتان)، رنکو سنگھ، شریاس آئیر، ایشان کشن، جیتیش شرما، رویندرا جدیجا، واشنگٹن سندر، روی بشنوئی، اروش دیپ سنگھ، کُل محمد سراج، مکیش کمار، دیپک چاہر

ہندوستان کا ون ڈے اسکواڈ: رتوراج گائیکواڑ، سائی سدھرسن، تلک ورما، رجت پاٹیدار، رنکو سنگھ، شریاس آئیر، کے ایل راہول (کپتان)، سنجو سیمسن، اکسر پٹیل، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادیو، یوزویندر چاہل، مکیش کمار، اویش خان سنگھ، دیپک چاہر

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین