کھیل
الشباب کو4۔0 سے شکست، رونالڈو سعودی پرولیگ کے ٹاپ اسکورر بن گئے
الاول پارک میں النصر اور الشباب کے درمیان سعودی پرولیگ کا میچ کھیلا گیا،سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ وہ دنیائے فٹبال کے لیجنڈ کیوں کہلاتے ہیں ۔
کرسٹیانو رونالڈو نےمیچ کے 13 ویں منٹ میں شاندار گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی، رونالڈو نے میچ کے 38 ویں منٹ میں دوسرا گول بھی سکور کر ڈالا اور النصر کو 0-2 کی برتری دلا دی۔
النصر فٹبال کلب کی جانب سے ساڈیو مانے اور سلطان الغنام نے بھی شاندار گول اسکور کئے۔
38 سالہ کرسٹیانو رونالڈو سعودی پرولیگ میں 5 گول اسکور کرکے ٹاپ اسکورر بن گئے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ وہ 2 ایسسٹس دے کر ٹاپ ایسسٹ دینے والےکھلاڑی بھی بن گئے ہیں ۔
سعودی پرولیگ پوائنٹس ٹیبل پر 4 میچوں میں 6 پوائنٹس حاصل کرکے النصر چھٹے نمبر پر موجود ہے۔