Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

رونالڈو کا موڈ خراب، سیلفی کی کوشش کرنے والے مخالف ٹیم کے سٹاف کو دھکا دے دیا

Published

on

سٹار فٹبالر رونالڈونے بدمزاجی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مخالف ٹیم  کے سٹاف ممبرکے ساتھ  نہ صرف سیلفی لینے سے انکار کیا بلکہ اسے دھکا بھی دیا۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

النصراورالخلیج کا میچ ال اول پارک میں کھیلا گیا،رونالڈو کی ٹیم النصرمیچ جیتنے میں کامیاب نہ ہو سکی اور میچ 1-1 سے ڈرا ہو گیا، جس پر رونالڈو یقینی طور پر اچھے موڈ میں نہیں تھے۔

میچ کے اختتام پر مخالف ٹیم کے سٹاف ممبر نےرونالڈو کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کی، جس پر رونالڈو نے ان کو دھکا دے دیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور  ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے کہ رونالڈو سعودی عریبیہ میں خوش نہیں ہیں اور وہ کسی یورپی کلب کی راہ تک رہے ہیں۔

رونالڈو رواں سیزن میں سعودی پرولیگ میں 12 گول اسکور کر چکے ہیں اور ان کی ٹیم 26 میچوں میں 57 پوائنٹس حاصل کے دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین