کھیل
رونالڈو کا سعودی فٹ بال کلب چھوڑنے اور ریال میڈرڈ واپسی پر غور، وجہ کیا بنی؟
عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے بارے میں یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ وہ سعودی فٹبال کلب النصر کو چھوڑ کر ریال میڈرڈ میں واپس جانے پر غور کر رہے ہیں۔
عرب میڈیا کی رپورٹ میں ایک ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بتایا گیا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب چھوڑنے کا فیصلہ وہاں کی تہذیب میں خود کو ڈھالنے میں ناکامی اور زبان کو سمجھنے میں درپیش مشکلات کی وجہ سےکیا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق، ریال میڈرڈ کے صدر فلورنٹینو پیریز نے اُنہیں فٹبال کلب میں بطور ایمبیسیڈر شامل ہونے کی پیشکش کی ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اگر کرسٹیانو رونالڈو ریال میڈرڈ کے ایمبیسیڈر بننے کی پیشکش کو قبول کرلیتے ہیں تو بالآخر اس کا مطلب یہ ہوگا کہ وہ اپنے طویل فٹبال کریئر سے ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں۔
کرسٹیانو رونالڈو رواں سال فروری میں 38 سال کے ہو گئے تھے اور تب سے ہی ایسا محسوس ہورہا ہے کہ اب وہ ریٹائرمنٹ کے بارے میں سوچ رہے ہیں ۔
وہ اپنے فٹبال کیریئر کے 800 سے زائد گول کے ساتھ اب تک کے فٹبال کے سب سے نمایاں کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور