Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

صادق عمرانی، ثناء اللہ زہری یا سرفراز بگٹی؟ وزیراعلیٰ بلوچستان کی نامزدگی 24 گھنٹوں میں متوقع

Published

on

پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے بلوچستان کی وزارت اعلی کے لئے حتمی نام آئیندہ 24 کھنٹوں میں سامنے آئے گا،پارٹی ذرائع  کے مطابق  وزارت اعلی کے لئے میر صادق عمرانی،نواب ثناء اللہ زہری اورسرفراز بگٹی کے ناموں پر غورکیا جا رہا ہےْ

،بلوچستان میں گورنر مسلم لیگ ن سے ہوگا اسپیکر شپ مسلم لیگ نون جبکہ ڈپٹی اسپیکر شپ بی اے پی(باپ) کو ملے گی۔

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون کو،6,6 وزارتیں ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگی قیادت نے گورنر نامزدگی کے لئے صوبے میں  پرانے اتحادیوں کو بھی اعتماد میں لینے فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدے مخصوص نشستوں پر آنے والی خواتین اراکین کا ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ۔بلوچستان میں  سینئنر وزارت کا قلمدان مسلم لیگ نون کو ملے گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین