Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

لائف سٹائل

ساجد حسن استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہو گئے

Published

on

شوبز کی معروف شخصیت، اداکار اور سکرین رائٹر ساجد حسین استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوگئے۔

استحکام پاکستان پارٹی کے سندھ کے صدر محمود مولوی نے ساجد حسن کو پارٹی پرچم مفلر پہنا کر پارٹی میں خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر استحکام پاکستان پارٹی کے جنرل سیکریٹری علی جونیجو، سید علی حسین نقوی، رضوان خان، مسرت شاہ اور دیگر بھی موجود تھے۔

ساجد حسن نے کہا کہ اس وقت ہمیں انتشار اور تقسیم کی بجائے جوڑنے کی سیاست کرنی ہے،اب ہم سوچتے ہیں کہ نوجوانوں اور ملک کیلئے ہم نے کچھ کرنا ہے۔

استحکام پاکستان پارٹی سندھ کے صدر مولوی محمود نے کہا کہ ساجد حسن کو آئی پی پی میں خوش آمدید کہتے ہیں، ساجد حسن شوبز اور صنعتی انڈسٹری اپنا ایک الگ مقام رکھتے ہیں،ہمارے لیے فخر کی بات ہے ایسے اچھے نام ہمارے ساتھ شامل ہورہے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین