پاکستان
صنم جاوید نے مریم نواز کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا
![](https://urduchronicle.com/wp-content/uploads/2023/12/sanam-javed-maryam-nawaz-1.jpg)
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید نے جیل سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔
صنم جاوید کے والد جاوید اقبال نے میڈیا کو بتایا کہ وہ لاہور سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 150 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گی۔والد نے بتایا کہ صنم جاوید مریم نواز کے مدمقابل ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ ’صنم جاوید 100 فیصد الیکشن لڑیں گی اور پارٹی نے بھی کنفرم کر دیا ہے کہ آپ کاغذات نامزدگی جمع کریں۔ صنم جاوید مریم نواز کے مقابلے میں الیکشن لڑیں گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ صنم جاوید کے الیکشن میں حصہ لینے کے لیے متعلقہ دستاویزات اکٹھی کررہے ہیں، میں صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی حاصل کروں گا۔
جاوید اقبال نے بتایا کہ صنم جاوید پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گی، اور خواتین کی مخصوص نشستوں پر بھی کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گی۔
صنم کے والد کا کہنا تھا کہ میں چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف الیکشن کمیشنر سے درخواست کرتا ہوں کہ مجھے صنم جاوید کے پاور آف اٹارنی پر دستخط کی اجازت دی جائے۔
جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ میری بیٹی اس وقت بہت پاپولر ہے اور ہمیں جیت کی امید ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور