لائف سٹائل
ثانیہ مرزا نے خاموشی توڑ دی، سوشل میڈیا پر جذبات کا کھل کراظہار
شعیب ملک نے دوسری شادی کا اعلان کیا تو ان کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا نے کوئی ردعمل نہ دیا اور ان کے والد نے صرف خلع کی تصدیق کی، لوگوں نے ثانیہ مرزا کے حوصلے کی داد دی۔
لیکن اب شاید ثانیہ مرزا اس خاموشی کو برقرار نہیں رکھ پا رہیں اور ایک سوشل میڈیا پوسٹ نھے انہوں نے بہت کچھ کہہ ڈالا۔
ثانیہ نے انگریزی زبان میں پوسٹ شیئر کی جس میں کہا گیا ہے کہ، ’ آپ زندگی میں ہزاروں چیزوں سے گزرتے ہیں جن سے متعلق لوگوں کو علم بھی نہیں ہوتا، آپ ایسی چیزوں سے گزرے ہوتے ہیں جو آپ کو ہلاکر رکھ دیتی ہیں، تبدیل کردیتی ہیں، توڑ دیتی ہیں، آپ کو تعمیر کرتی ہیں اور سکھاتی ہیں کہ اتنا مضبوط کیسے بننا ہے جتنا کہ آپ نے کبھی سوچا بھی نہیں ہوتا۔’
پوسٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ، ’ سب سے بڑھ کر آپ وہ ہیں جو آپ ہیں، اس لیے اگر اگلی بار ان چھوٹی چیزوں کی وجہ سے جانچے جو اس نے دیکھیں، اور مداخلت کرے تو یاد رکھیں کہ آپ کن چیزوں سے گزرے ہیں، اور مسکراتے ہوئے چلتے رہیں کیونکہ آپ کے پاس کسی دوسرے پر ثابت کرنے کے لیے کچھ نہیں ہے، آپ پہلے ہی اپنے آپ پر بہت کچھ ثابت کرچکے ہیں جو طوفانوں سے گزرچکا ہے اورکیونکہ آپ نے خود اس طرح سنبھال رکھا ہوتا ہے تو لوگوں نے وہ دیکھا تک نہیں ہوتا ۔’
ان الفاظ کی معنویت پر جائیں تو ظاہر یہی ہوتا ہے کہ کسی بھی عورت کے لیے اُس کا گھر ٹوٹنا چھوٹی بات نہیں ہوتی، لیکن اس کے پیچھے چھپی اصل وجوہات کا تعین کیے بغیر محض تفریح طبع کے لیے کی جانے والی دوسروں کی قیاس آرائیاں اسے انتہائی تکلیف پہنچاتی ہیں۔’
ثانیہ کی جانب سے ’مسکرا کرچلتے رہنے‘ کا پیغام پڑھنے والوں پر سوچ کے بہت سے در کھول رہا ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی