Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں سرفراز اور فہیم اشرف کو ڈراپ کئے جا نے کا امکان

Published

on

آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان ٹیم کی پلیئنگ الیون میں تبدیلیوں کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔

منگل سے میلبرن میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں وکٹ کیپر سرفراز احمد کو ڈراپ کر کے محمد رضوان کو کھلائے جانے کا قوی امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم میں دوسری تبدیلی ان فِٹ خرم شہزاد کی جگہ حسن علی اور میر حمزہ میں مقابلہ ہے جبکہ فہیم اشرف کو ڈراپ کر کے آف بریک بولر ساجد خان کو کھلانے کا بھی قوی امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میلبرن ٹیسٹ میں فاسٹ بولر وسیم جونیئر کی شرکت کا کوئی امکان نہیں ہے اور پاکستان کی اننگز کا آغاز بدستور امام الحق اور عبداللّٰہ شفیق ہی کریں گے۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 3 میچز کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے میلبرن میں شیڈول ہے، پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان ٹیم کو شکست ہوئی تھی جبکہ تیسرا میچ 3 جنوری سے سڈنی میں شیڈول ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین