Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

سعودی ایئرلائن فلائی آئیڈیل کئی ماہ سے پاکستان میں پروازوں کی اجازت کی منتظر

Published

on

کئی ماہ گذرنے کے باوجود وزارت ہوابازی کی جانب سے سعودی عرب کی ائیرلائن فلائی آئیڈیل کو پاکستان میں پروازوں کی اجازت نہیں مل سکی۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی سستی کرایوں کی حامل ائیرلائن فلائی آئیڈیل پاکستان میں فضائی آپریشن کے لیے اجازت ملنے کی منتظر ہے،اسی تناظر میں پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے وزرات ہوابازی کو یقین دہانی کا خط لکھ دیا، کئی ماہ گزرنے کے باوجود وزارت ہوابازی نے فلائی آئیڈیل کیلئے پروازوں کی منظوری نہیں دی۔

سی اے اے کے ڈائریکترائیرٹرانسپورٹ کی جانب سے وزارت ہوابازی کو خط لکھا گیا ہے،جس کے مطابق وزارت ہوابازی سے سلاٹ کی منظوری نہ ملنے کی وجہ فلائی آئیڈیل پاکستان کیلئے پروازیں شروع نہیں کرسکی۔

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان پروازوں کیلئے دوطرفہ معاہدہ موجود ہے، پی آئی اے بھی سعودی ائیرلائن فلائی آئیڈیل کو پروازوں کی اجازت دینے کیلئے رضامند ہے،فلائی آئیڈیل پاکستان کے لیے ہفتہ وار18پروازیں آپریٹ کرے گی،

فلائی آئیڈیل کی جانب سے مدینہ اورکراچی کے درمیان بھی ہفتہ وار4پروازیں آپریٹ کی جائیگی، سعودی ایروناٹیکل اتھارٹی کے وفد کے دورے میں فلائٹ آپریشنز بڑھانے کا معاملہ زیر بحث آیا تھا جبکہ پاکستان اور سعودی عرب کی نامزد ایئرلائنز کے آپریشنز کو بڑھانے پر اتفاق ہواتھا۔

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین