تازہ ترین
5 ارب ڈالر سرمایہ کاری منصوبوں پر مذاکرات کے لیے سعودی وفد پاکستان پہنچ گیا
پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطح کا سعودی وفد وزیر خارجہ کی قیادت میں اسلام آباد پہنچ گیا۔
بارش اور موسم کی خرابی کے باعث سعودی وزیر خارجہ کی پرواز تاخیر کا شکار ہوئی، سعودی وزیرِ خارجہ کی پرواز نے ساڑھے چار بجے اسلام آباد پہنچنا تھا، تاہم، خراب موسم کے باعث وفد کو پاکستان پہنچنے میں تاخیر ہوئی اور ان کی پرواز تقریباً ساڑھے چھ بجے نور خان ائیربیس پر لینڈ ہوئی۔
سعودی وزیر خارجہ طیارے سے باہر آئے تو ان کے پاکستانی ہم منصب اسحاق دار نے ان کا استقبال کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہ سعودی عرب میں سعودی قیادت نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی تھی۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات کے بعد مشترکہ اعلامیے میں پاکستان میں 5 ارب ڈالر مالیت کے سعودی سرمایہ کاری پیکج کا پہلامرحلہ جلد مکمل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق سعودی وفد کی قیادت سعودی وفد میں وزیر صنعت ، وزیر توانائی سمیت دیگر وزراء، سعودی سرمایہ کار اور اقتصادی ماہرین بھی شامل ہیں۔
سعودی وفد پاکستان میں ریکوڈک، دیا میر باشا ڈیم ، چھوٹی آئل ریفائنریز کی توسیع سمیت مائننگ و سیاحت کے شعبوں میں پانچ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے میٹینگز کرکے روڈ میپ طے کرے گا۔
وفد پاکستانی ہم منصبوں سے دیامیر بھاشا ڈیم منصوبے ، چنیوٹ میں مائننگ منصوبے، خبیرپختونخوا میں دو سیاحتی زونز بنانے کے منصوبوں، ریکوڈک کے ایک ارب ڈالر کے شیئرز خریدنے، تیل کی صفائی کے لیے چھوٹی آئل ریفائنریز کے منصوبوں میں توسیع اور خیبر پختونخواہ میں مائننگ کی دو لیزیز کے منصوبوں پر بات چیت و معاہدے کرے گا۔
سعودی وفد پاکستان میں منصوبوں و سرمایہ کاری کے حوالے سے معاہدوں کا ابتدائی کام مکمل کرلے گا تو دو ہفتے بعد مئی کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں محمد بن سلمان کی بھی پاکستان آمد متوقع ہے، جن کی آمد پر سرمایہ کاری کے منصوبوں پر باقاعدہ معاہدوں کو حتمی شکل دے کر پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری شروع کردی جائے گی، جو پاکستان کے لیے اقتصادی میدان میں وسیع کامیابیوں کا موجب بنے گی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
✅ SЕNDING 0.7500 ВTC. Get >>> https://telegra.ph/BTC-Transaction--555437-03-14?hs=1ba0cdb69b14a0c454e43d83145e36b7& ✅
اپریل 16, 2024 at 6:08 شام
b40z97