کھیل
آج سعودی پرو لیگ کاآغاز، کون سا کھلاڑی اور ٹیم اہم اور کیوں؟
سعودی پرولیگ کا نیا سیزن آج سے شروع ہو گا، لیکن اس سیزن میں فٹبال کے مداحوں کی دلچسپی پہلے سے کئی گنا بڑھ گئی ہے، ٹیموں کی تعداد میں بھی اضافہ کر دیا گیا۔ پہلے، سعودی پرولیگ میں 16 ٹیمیں حصہ لیتی تھیں، اب 2 ٹیموں کے اضافے کے ساتھ ٹیموں کی تعداد 18 ہو گئی ہے۔
پرتگال کے سٹار کرسٹیانو رونالڈو کے سعودی پرو لیگ جوائن کرنے کے بعد سعودی لیگ ایک دم سے تبدیل ہو گئی ہے۔ رونالڈو کو دیکھ کر مشہور فٹبال سٹار کریم بنزیما، این گولو کانٹے، ریاد محرز، جورڈن ہینڈرسن،مارسیلو بروزوویچ،موسیٰ ڈیمبیلے،روبرٹو فرمینیو، سادیو مانے اور دیگر مشہور فٹبالرز بھی سعودی پرو لیگ جوائن کر چکے ہیں ، گولڈن بال ونرز اورہائی پروفائل کوچز کی شمولیت نے اس ٹورنامنٹ کو پہلے سے زیادہ دلچسپ بنا دیا ہے، آئیے نظر ڈالتے ہیں اس سیزن کی ٹاپ ٹیموں پر :
دفاعی چیمپئن الاتحاد:
الاتحاد کلب نے پچھلے سیزن میں شاندار کارکردگی دکھائی اور سیزن کے فاتح بنے،ریال میڈرڈ سے سٹار فٹبالر کریم بنزیما،چیلسی سے این گولو کانٹے، کیلٹک سے جوٹا اور لیورپول سے فیبینوکو سائن کرنے کے بعد الاتحاد اس کی ٹیم مزید مضبوط ہو چکی ہے۔
النصرفٹبال کلب:
دنیائے فٹبال کے سب سے مشہور فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو سائن کرنے کے بعد یہ کلب پہلے ہی شہرت کی بلندیوں پر پہنچ چکا ہے ، مگررواں سال نئے سیزن کیلئے النصر نے مارسیلو بروزووچ اور ساڈیو مانے سے معاہدہ کر کے النصر کی ٹیم پہلے سے بہت مضبوط ہو چکی ہے، النصر کی ٹیم آخری سیزن میں دوسرے نمبر پر رہی۔
الہلال :
الہلال کی ٹیم کی مضبوطی اور سٹرینتھ ان کا زبردست اٹیک ہے، آخری سیزن میں الہلال کی ٹیم تیسرے نمبر پر رہی اور ان کی کارکردگی انکے مداحوں کیلئے کافی مایوس کن رہی لیکن اس سیزن کیلئے الہلال نے کو چ جارج جیسس سمیت چیلسی سے کالیڈو کولبیلی،سیوچ سے سرج ملنکوک اور وولور ہیمپٹن سے پرتگال اسٹار روبن نواس کو سائن کیا ہے جس سے ان کی ٹیم پہلے سے کئی گنا مضبوط ہو چکی ہے۔
الشباب:
الشباب کی ٹیم آخری سیزن میں چوتھے نمبر پر رہی اور نمایاں کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہ ہو سکی لیکن اس سیزن کیلئے الشباب کی ٹیم نے اپنی تیاری مکمل کر لی ہے۔نئے کوچ مارسل کائزراور گسٹاوو ا کو سائن کرنے کے بعد الشباب کی ٹیم بہت مضبوط ہو چکی ہے۔
ال اہلی:
ال اہلی کی ٹیم اس سال کی سب سے مضبوط ٹیم سمجھی جا رہی ہے جس کی وجہ اس کے نئے معاہدے ہیں ،ال اہلی کی ٹیم نے گول کیپر ایڈوا ٓرڈ مینڈی، روبرٹو فرمینو،ایلن سینٹ میکسن اور ریاد مہرض کو سائن کر نے کے بعد یہ ٹیم اس سیزن کی سب سے مضبوط ٹیم بن چکی ہے، ال اہلی کی ٹیم آخری سیزن میں اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکی لیکن اس سال ان سے ناقابل یقین کارکردگی متوقع ہے۔
الاتفاق:
الاتفاق کی ٹیم پچھلے سیزن میں ساتویں نمبر پر رہی لیکن اس سال ان سے شاندار کارکردگی کی توقع کی جارہی ہے جس کی وجہ ان کے نئے کوچ اورسٹار انگلش فٹبالر سٹیون جیراڈ ہیں ، جیراڈ نے ٹیم کی کمان سنبھال لی ہے اور ساتھ ہی ساتھ موسی ٰ ڈیمبیلے اور جورڈن ہینڈرسن کی موجودگی بھی الاتفاق کو بہت مضبوط ٹیم بنا دیتی ہے۔
الاتحاد، النصر، الہلال، الشباب، الاتفاق اور ال اہلی اس سال سعودی پرو لیگ کی ٹاپ 6 ٹیمیں تصور کی جارہی ہیں لیکن دماک، الطاعون، الفتح، ال ریاد، ال فحیہ،ال طائی،الرعد، الوھدہ، الخلیج، ابھہا، الخدود اور الحزم کی ٹیموں نے بھی نئے معاہدے کئے ہیں جس سے یہ تمام ٹیمیں بھی پہلے سے بہت مضبوط ہو چکی ہیں۔
نئے معاہدوں اور فٹبال کے نامور ناموں کے جوائن کرنے سےسعودی پرو لیگ کی اہمیت دنیائے فٹبال میں پہلے سے بہت بڑھ گئی ہے جس سے یورپ کی نامور لیگز کو بہت نقصان ہوا ہے اور اگر ایسے ہی چلتا رہا تو آنے والے 5 سے 6 سالوں کے اندر سعودی پرو لیگ لالیگا اور پریمیئر لیگ جیسی بڑی فٹبال لیگز کو پیچھے چھوڑ دے گی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی