ٹاپ سٹوریز

لاپتہ آبدوز کی تلاش، روبوٹس نے تہہ آب میں ملبے کا ڈھیر ڈھونڈ لیا، حتمی کچھ نہیں کہا جا سکتا، ماہرین

Published

on

امریکا کے کوسٹ گارڈز نے کہا ہے کہ لاپتہ آبدوز کے سرچ ایریا سے روبوٹک وہیکلز نے ملبہ تلاش کیا ہے اور اس انفارمیشن کا ابھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ابھی تک روبوٹک وہیکلز کو تہہ آب میں ملنے والے ملبے کے بارے میں یہ نہیں کہا جا سکتا کہ یہ اسی گمشدہ آبدوز کا ہی ہے۔

امریکی کوسٹ گارڈز نے پاکستان کے وقت کے مطابق رات ایک بجے پریس کانفرنس میں تفصیلات شیئر کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس پریس بریفنگ میں تہہ ّب سے ملنے والے ملبے اور اس کے رجزئیے سے آگاہ کیا جائے گا۔

امریکی کوسٹ گارڈزنے ملبے کے بارے میں تفصیل نہیں دی لیکن اس بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ملبہ ملنا اہم ہو سکتس ہے اور نہیں بھی، لیکن کوسٹ گارڈز نے پچھلے ایک دو دن سے کوئی ٹویٹ نہیں کی تھی اس لیے کہا جا سکتا ہے کہ کوئی پیشرفت ہوئی ہے اور کچھ کہنے سے پہلے تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

کئی ماہرین کو خدشہ ہے کہ آبدوز دھماکے سے پھٹ چکی ہے اگر ایسا ہے تو ملبہ ملنا اہم ہے، لیکن ہو سکتا ہے کہ ملبہ ملنے کی یہ روبوٹک اطلاع کچھ بھی نہ ہو۔

ماہرین کہتے ہیں سمندر کی تہہ کئی طرح کی گندگی سے بھری ہوئی ہے، اور ٹائی ٹینک ہاں اکیلا نہیں پڑا، اس لیے ملبے کی اطلاع پر فوری کوئی نتیجہ اخذ نہیں کیا جا سکتا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version