Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

لاہور میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کا دوسرا دن، 30 دکانیں سیل، 60 افراد گرفتار

Published

on

لاہورمیں تجاوزات مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن دوسرے روز بھی جاری ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر تجاوزات کے خلاف حکومتی مشینری حرکت میں ہے اور مختلف علاقوں میں کریک ڈاون کرکے مزید 60 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ نے پولیس کے ہمراہ آپریشن میں گرفتاریوں کے علاوہ 30 دکانوں کو سیل بھی کردیا۔

ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ تجاوزات مافیا کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مختلف علاقوں میں کریک ڈاون کے دوران 141 افراد کو گرفتار جب کہ 50 سے زائد پلازے اور دکانیں سیل کر دی گئی تھیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین