Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

رائیونڈ میں تبلیغی اجتماع کے پہلے اور دوسرے مرحلے کے لیے سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات مکمل

Published

on

رائے ونڈ میں کل ہونے والے تبلیغی اجتماع کے پہلے اور دوسرے مرحلے کے انتظامات مکمل کر لئے گئے فول پروف سکیورٹی کے لئے 2 ہزار سے زائد پولیس اہلکار 24 گھنٹے ڈیوٹیاں سر انجام دیں گے۔

ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے 1 ہزارسے زائد ٹریفک پولیس کے جوان افسران سیت ڈیوٹیوں پر ہونگے جبکہ ایل ڈبلیو ایم سی کی 40 سے زائد گاڑیاں 8 سو اہلکاروں کی موجودگی رہے گی پہلا مرحلہ 2 نومبر تا 5 نومبر اور دوسرا مرحلہ 9 نومبر تا 12 نومبر ہوگا ۔

  پنجاب پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جارہے ہیں جس میں پولیس کیجانب سے 2 ہزار سے زائد جوان چار ایس پیز دو ایس ایس پیز دو ڈی آئی جی ڈیوٹی دیں گے جبکہ سی سی پی او لاہور سکیورٹی کے حوالے سے 24 گھنٹے جائزہ لیتے رہیں گے۔

پولیس نے درجن بھر مختلف مقامات پرواک تھرو گیٹس قائم کئے ہیں اس کے علاوہ اجتماع کی جگہ کی فضائی نگرانی بھی کی جائے گی جبکہ تبلیغی اجتماعہ کے گردونواح میں میٹل ڈیٹکٹر سے بھی تلاشی لی جائے گی۔

ٹریفک کے حوالہ سے ایس پی ہیڈ کوارٹرسہیل فاضل اور ایس پی صدر ملک اکرم ٹریفک کے انتظامات کی مکمل سپرویژن کریں گےجبکہ 13 ڈی ایس پیز 203 انسپکٹر110 پٹرولنگ افسران  999  ٹریفک وارڈنز بھی تعینات ہونگے

رانگ پاکنگ کی روک تھام کیلئے 10 فورک لفٹر بھی مہیا کئے جا رہے ہیں جبکہ مانیٹرنگ اور سرویلنس کیمپ بھی یہیں قائم کیا جائے گا، ٹریفک پولیس کی جانب سے 7 کار پارکنگ اسٹینڈز بھی قائم کر دیئے گئے ہیں ایف ایم اور راستہ ایپ کے ڈرئع شہریوں کو ہر لمحہ ٹریفک کی سورت حال سے باخبر رکھا جائے گا۔

ضلعی انتظامیہ نے اجتماع کے موقع پر ریسکیو 1122 کی خدمات بھی حاصل کر لی ہیں اور 10 ایمبولینسسز کے ساتھ تین میڈیکل کیمپس بھی اجتماع کی جگہ لگائے جا رہے ہیں اس کے ساتھ ریکسیو 1122 کو کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نپٹنے کے لئے تیار رہنے کی ہدایات بھی کی گئی ہیں۔

صفائی کے انتظامات کے حوالے ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے 8 سو اہلکار 20 افسران کی زیر نگرانی 40 گاڑیوں کے ساتھ دیوٹیاں دیں گے رائے ونڈ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کو روکنے اور بھالی کے نظام کو بلا تعطل جاری رکھنے کے لئے لیسکو کو ہدایات جاری کرنے کے ساتھ جنریٹرز کا انتظام بھی ضلعی انتظامیہ نے کر لیا ہے

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین