پاکستان
رائیونڈ میں تبلیغی اجتماع کے پہلے اور دوسرے مرحلے کے لیے سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات مکمل
رائے ونڈ میں کل ہونے والے تبلیغی اجتماع کے پہلے اور دوسرے مرحلے کے انتظامات مکمل کر لئے گئے فول پروف سکیورٹی کے لئے 2 ہزار سے زائد پولیس اہلکار 24 گھنٹے ڈیوٹیاں سر انجام دیں گے۔
ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے 1 ہزارسے زائد ٹریفک پولیس کے جوان افسران سیت ڈیوٹیوں پر ہونگے جبکہ ایل ڈبلیو ایم سی کی 40 سے زائد گاڑیاں 8 سو اہلکاروں کی موجودگی رہے گی پہلا مرحلہ 2 نومبر تا 5 نومبر اور دوسرا مرحلہ 9 نومبر تا 12 نومبر ہوگا ۔
پنجاب پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جارہے ہیں جس میں پولیس کیجانب سے 2 ہزار سے زائد جوان چار ایس پیز دو ایس ایس پیز دو ڈی آئی جی ڈیوٹی دیں گے جبکہ سی سی پی او لاہور سکیورٹی کے حوالے سے 24 گھنٹے جائزہ لیتے رہیں گے۔
پولیس نے درجن بھر مختلف مقامات پرواک تھرو گیٹس قائم کئے ہیں اس کے علاوہ اجتماع کی جگہ کی فضائی نگرانی بھی کی جائے گی جبکہ تبلیغی اجتماعہ کے گردونواح میں میٹل ڈیٹکٹر سے بھی تلاشی لی جائے گی۔
ٹریفک کے حوالہ سے ایس پی ہیڈ کوارٹرسہیل فاضل اور ایس پی صدر ملک اکرم ٹریفک کے انتظامات کی مکمل سپرویژن کریں گےجبکہ 13 ڈی ایس پیز 203 انسپکٹر110 پٹرولنگ افسران 999 ٹریفک وارڈنز بھی تعینات ہونگے
رانگ پاکنگ کی روک تھام کیلئے 10 فورک لفٹر بھی مہیا کئے جا رہے ہیں جبکہ مانیٹرنگ اور سرویلنس کیمپ بھی یہیں قائم کیا جائے گا، ٹریفک پولیس کی جانب سے 7 کار پارکنگ اسٹینڈز بھی قائم کر دیئے گئے ہیں ایف ایم اور راستہ ایپ کے ڈرئع شہریوں کو ہر لمحہ ٹریفک کی سورت حال سے باخبر رکھا جائے گا۔
ضلعی انتظامیہ نے اجتماع کے موقع پر ریسکیو 1122 کی خدمات بھی حاصل کر لی ہیں اور 10 ایمبولینسسز کے ساتھ تین میڈیکل کیمپس بھی اجتماع کی جگہ لگائے جا رہے ہیں اس کے ساتھ ریکسیو 1122 کو کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نپٹنے کے لئے تیار رہنے کی ہدایات بھی کی گئی ہیں۔
صفائی کے انتظامات کے حوالے ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے 8 سو اہلکار 20 افسران کی زیر نگرانی 40 گاڑیوں کے ساتھ دیوٹیاں دیں گے رائے ونڈ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کو روکنے اور بھالی کے نظام کو بلا تعطل جاری رکھنے کے لئے لیسکو کو ہدایات جاری کرنے کے ساتھ جنریٹرز کا انتظام بھی ضلعی انتظامیہ نے کر لیا ہے
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان8 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور