پاکستان
نواز شریف کی اسلام آباد ہائیکورٹ پیشی کے لیے سکیورٹی سرکلر جاری
سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی 29 نومبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی سے قبل سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے رجسٹرار آفس نے قواعد و ضوابط سے متعلق سرکلر جاری کر دیا۔
ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سزا کے خلاف چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس گل حسن اورنگزیب 29 نومبر کو اپیلوں پر سماعت کریں گے۔
سرکلر کے متن کے مطابق آئی جی اسلام آباد نواز شریف کی پیشی پر مناسب سیکیورٹی انتظامات یقینی بنائیں، کمرۂ عدالت نمبر ایک میں داخلہ رجسٹرار آفس کے جاری پاسز سے مشروط ہو گا۔
رجسٹرار آفس نے سرکلر میں کہا ہے کہ درخواست گزار کی قانونی ٹیم اور 25 رہنماؤں کو کمرۂ عدالت داخلے کی اجازت ہو گی جبکہ اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل کے 5، 5 سرکاری وکلاء کو کمرۂ عدالت داخلہ کی اجازت ہو گی۔
سرکلر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے 15 صحافیوں کو کمرۂ عدالت داخلے کی اجازت ہو گی جبکہ عدالت کے ملازمین ان انٹری پاسز سے مستثنیٰ ہوں گے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی