پاکستان
سنٹر فار ایروسپیس اینڈ سکیورٹی سٹڈیز میں بڑھتی آبادی کے چیلنجز پر سیمینار
سینٹر فار ایرو سپیس اینڈ سیکیورٹی سٹڈیز (CASS) اسلام اباد نے پاکستان کی بڑھتی آبادی اور اس سے منسلک چیلنجز پر قابو پانے کے موضوع پر ایک سیمینار کا اہتمام کیا۔ معزز مقررین میں سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور سامعہ لیاقت علی خان شامل تھیں۔ سیمینار کے ماڈریٹر ایر وائس مارشل ناصر الحق وائیں (ریٹائرڈ) نے پانی, تعلیم, معیشت, اور ابادی کے باہمی تعلق پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بڑھتی ہوئی آبادی, دیہی سے شہری علاقوں کی طرف نقل مکانی, اور مردم شماری میں غلطیوں سے متعلق مسائل بھی اجاگر کیے۔
سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے پاکستان کی آبادی کو درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالتے ہوئے شرح پیدائش پر اثر انداز ہونے والے عوامل کو حل کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے قابل رسائی خاندانی منصوبہ بندی کی خدمات پر زور دیا اور انتظامی مسائل کی وجہ سے خاندانی منصوبہ بندی کے اقدامات میں کمی پر افسوس کا اظہار کیا۔
محترمہ سامعہ لیاقت علی خان نے صنفی تفاوت، آبادی میں اضافے اور معاشی ترقی کے مابین تعلق پر توجہ دی اور زچگی اور بچوں کی اموات، غذائیت کی کمی، اور تعلیمی مسائل کے بارے میں تشویش ناک اعداد و شمار پیش کیے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خواتین کو معاشرے میں رہنما کردار کے طور پر قبول کیا جائے۔
ایئر مارشل فاروق حبیب (ریٹائرڈ) نے قومی ترقی کے لیے بنیادی اصولوں کو اپنانے پر زور دیا اور نوجوان نسل کو اس بات کی ترغیب دی کہ وہ معاشرتی خرابیوں کو دور کرنے میں اپنا کردار ادا کریں. ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی آبادی کا ایک بہت بڑا حصہ جوان لوگوں پر مشتمل ہے ان کی صحیح تربیت اور ہنر مندی کے بغیر پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتا۔
سیمینار کے اختتام پر پریزیڈنٹ CASS ایئر مارشل فرحت حسین خان (ریٹائرڈ) نے سامعین کا شکریہ ادا کیا اور مقررین میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔ سیمینار کے شرکاء میں ماہرین تعلیم، مسلح افواج کے ریٹائرڈ افسران، پالیسی ساز، محققین، اور میڈیا کے ماہرین شامل تھے۔ سیمینار کا اختتام ایک انٹریکٹو سوال و جواب کے سیشن کے ساتھ ہوا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان8 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال