ٹاپ سٹوریز
سینیٹ کی قرارداد جمہوریت کے خلاف سازش، آئین سے بغاوت، چیئرمین نے سازشی کردار ادا کیا، سیاسی جماعتوں کا رعمل
سینیٹ میں الیکشن التوا کی قرارداد منظور کئے جانے پر پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کے رہنماؤں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے لاہور سے جاری ایک بیان میں کہا کہ الیکشن التوا کے حق میں سینیٹ کی قرارداد ملک و جمہوریت کے خلاف سازش ہے۔جمہوریت کی گاڑی پٹری سے اتر گئی تو اسے کون ٹریک پر چڑھائے گا۔
سراج الحق نے کہا کہ بلوچستان اور کے پی میں بدامنی کی وجہ سے الیکشن ملتوی کرنا بدامنی پھیلانے والوں کے سامنے ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہو گا۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ عوام کو کسی صورت اس بنیادی حق سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔ جماعت اسلامی 8 فروری کو پورے ملک میں صاف و شفاف انتخابات چاہتی ہے۔
پیپلز پارٹی کے سینیٹر شہادت اعوان نے اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن التوا سے متعلق سینیت کی منظور کردہ قرارداد آئین سے بغاوت ہے۔ سینیٹ قرارداد آئین سے بغاوت ہے، الیکشن کا التوا وہ چاہتے ہیں جنہیں اپنی ہار صاف نظر آرہی ہے۔ ہم ہر صورت الیکشن چاہتے ہیں، پیپلز پارٹی کسی صورت الیکشن کا التوا نہیں چاہتی ہے۔
پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر تاج حیدر نے اپنے ردعمل میں کہا کہ چیئرمین سینیٹ نے آج سازشی کردار ادا کرکے سینیٹ کو سازش کا گڑھ بنا دیا۔
سینیٹر تاج حیدر نے سینیٹ میں پیش کی گئی قرارداد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ میں پاس کی گئی قرارداد جمہوریت کے خلاف سازش ہے۔ اس قرارداد کے خلاف سینیٹ میں قرارداد پیش کرکے اس قرارداد کو رد کروایا جائے گا۔
پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شیر افضل مروت نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ میں عام انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد منظور کرنا آئین پر حملہ ہے۔سینیٹ میں آج آئین کو پامال کیا گیا ہے، آئین میں کوئی شق ہی نہیں کہ انتخابات ملتوی ہوں۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ اس قرارداد کو پاس کرنے والے تمام سینیٹرز پر آرٹیکل 6 لاگو ہوتا ہے۔سینیٹ آئین کے منافی کوئی قرارداد منظور ہی نہیں کرسکتا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی