Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

Uncategorized

سینیٹر طلحہ محمود نے مولانا فضل الرحمان کا ساتھ چھوڑ دیا، پیپلز پارٹی میں شامل

Published

on

سینیٹر طلحہ محمود  نے مولانا فضل الرحمان  سے راہیں جدا کرلیں، سینیٹر طلحہ محمود نے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔۔

اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی  میں شمولیت کااعلان کرتا ہوں،ایک ہفتہ قبل صدر آصف زرداری سے طویل ملاقات ہوئی،آصف زرداری نے پیپلزپارٹی  میں شمولیت کی باضابطہ  دعوت دی۔

طلحہ محمود نے کہا کہ میڈیا  کے علم  میں ہے پاکستان کن حالات  سے گزر رہا ہے،پاکستان میں  معاشی بدحالی اور سیاسی عدم استحکام ہے،ہم  نے پاکستان کو مشکلات سے باہر نکالنے کیلئے اپنا  اپنا حصہ ڈالنا ہے،میں  9 سال وزارت داخلہ کمیٹی کا چیئرمین  رہا ہوں،2021 میں سینیٹ کی سب سے بڑی کمیٹی  کا چیئرمین منتخب  ہوا،2022 میں فیڈرل  منسٹر اسٹیٹ اور فرنٹیئر ریجن بنایا گیا۔

سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ میں آج تک  جمعیت علما اسلام  کے علاوہ کسی  پارٹی کا حصہ نہیں رہا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین