ٹاپ سٹوریز
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، انڈیکس 531 پوائنٹس گرگیا، سونے کی قیمت میں معمولی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 531 پوائنٹس کی کمی سے 63 ہزار 737 پر بند ہوا۔
غیر یقینی سیاسی صورتحال، آئندہ الیکشنز اور سرمایہ کاروں کی جانب سے نفع کے حصول میں دلچسپی کے باعث ٹریڈنگ کے دوران سارا دن مارکیٹ میں مندی دیکھی گئی اور انڈیکس 63 ہزار 397 پوائنٹس کی کم ترین سطح تک بھی ٹریڈ ہوا۔
آج مارکیٹ میں 11 ارب روپے مالیت کے 36 کروڑ شئیرز کا کاروبار ہوا، 91 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 217 کمپنیوں کے شئیرز کے داموں میں کمی ہوئی۔
صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی، کاروبار کے اختتام پر فی تولہ سونے کی قیمت 600 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 17 ہزار 300 روپے ہوگئی، دس گرام سونا 514 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 86 ہزار 300 روپے پر آگیاْ
عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 8 ڈالرز کمی سے 2067 ڈالرز ہوگئی ، چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 650 پر مستحکم رہی۔
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک پیسے کا معمولی اضافہ ہوا، انٹر بینک میں ڈالر 280.24 روپے سے بڑھ کر 280.25 کا ہوگیا ۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی