Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

شاداب خان نے لنکا پریمیئر لیگ میں ہیٹرک کر ڈالی

Published

on

قومی کرکٹر شاداب خان نے لنکا پریمیئر لیگ ہیٹرک کر ڈالی،لنکا پریمیئر لیگ میں کولمبو سٹرائکرز کی نمائندگی کرتے ہوئے کینڈی فالکنز کے خلاف یہ کارنامہ سرانجام دیا۔

شاداب خان نے میچ میں چار اوور میں 22 اسکور دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،شاداب خان نے پہلی بار کیریئر میں ہیٹرک کرنے کا کارنامہ انجام دیا ہے،شاداب خان نے ہیٹرک کے دوران ونیندو ہسرنگا، آغا سلمان علی اور پون رتھنائکے کو آؤٹ کیا۔

شاداب خان کو شاندار پرفارمنس پر پلیئر آف دی میچ بھی قرار دیا گیا،کولمبو سٹرائکرز نے کینڈی فالکنز کو 51 رنز سے شکست دی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین