تازہ ترین
شان مسعود سے تلخ کلامی پر شاداب کا ردعمل سامنے آ گیا
پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے گزشتہ روز ہونے والے اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے میچ کے دوران شاداب خان اور شان مسعود میں گرما گرمی کے بعد شاداب خان کا ردعمل سامنے آیا ہے۔
شاداب خان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ شان بھائی کو تھوڑی غلط فہمی ہوگئی تھی، جس پر وہ ناراض ہو گئے تھے، جس طرح کا موسم ہے، اس حساب سے وکٹ ایسی ہے، کہ بیٹرز کو اس وکٹ پر تھوڑا رک کر کھیلنا پڑتا ہے۔
شاداب خان نے کہا کہ حیدر علی کو پوری طرح بیک کیا ہے، حیدر جیسے کھلاڑیوں کو پلیٹ فارم ملے تو وہ اچھا پرفارم کرتے ہیں۔جس نمبر پر میں بیٹنگ کر رہا ہوں میں خود کو بیٹنگ آل راؤنڈر سمجھتا ہوں، اور اگر دیر سے بیٹنگ کرتا ہوں تو خود کو بولنگ آل راؤنڈر سمجھتا ہوں۔
واضح رہے گزشتہ روز راولپنڈی اسٹیڈیم میں بالر نواز کی بال پر آغا سلمان کے خلاف کیچ کا ریویو لینے پر شاداب خان اور شان مسعود کے درمیان بحث ہوئی تھی،جیسے ہی نواز نے بال کرائی، تو وکٹ کیپر نے کیچ کر کے زور دار انداز سے آؤٹ کی اپیل کی۔
امپائر نے اپیل مسترد کر دی، تاہم کراچی کنگز کے شان مسعود فیصلے پر حیران اور کشمکش میں مبتلا دکھائی دیے۔
اسی دوران کریز پر موجود شاداب خان نے شان مسعود سے کچھ کہا تو شان مسعود شاداب خان کو ہاتھوں سے اشارہ کرتے ہوئے دوسری جانب جانے کو کہتے رہے۔
تاہم دیگر کھلاڑیوں اور امپائر نے معاملے کو ٹھنڈا کیا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی