Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

پنجاب اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن کا شور شرابہ، سپیکر ڈائس کا گھیراؤ

Published

on

پنجاب اسمبلی کا اجلاس میں اپوزیشن سنی اتحاد نے احتجاج کرتے ہوئے شور شرابا کیا۔ اسمبلی اجلاس میں سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کرکے نعرے لگائے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ انتیس منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا۔

پنجاب اسمبلی میں خواتین،اقلیتوں کی 24 نشستوں پر ن لیگی ارکین نے حلف اٹھایا تو اپوزیشن سنی اتحاد نے احتجاج کرتے ہوئے ایوان سر پر اٹھا لیا۔

پنجاب اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے ممبران اسپیکر ڈائس کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کھڑے ہوگئے۔

اسپیکر ملک احمد خان نے کہا کہ معزز ممبران سے درخواست ہے اپنی بینچز پر جائیں، ڈائس کے سامنے سے چلے جائیں۔اپوزیشن ممبران اپنی سائیڈ پر جا کر جو مرضی چاہے کریں۔

اجلاس میں سعدیہ مظفر ، فضاء میمونہ ، عابدہ بشیر ، مقصودن بی بی، عامرہ خان، صومیہ عطاء ، راحت افزاء، رخسانہ شفیق، تحسین فواد، فرزانہ عباس، شگفتہ فیصل ، عظمیٰ بٹ، نصرین ریاض، ماریہ طلال ، ساجدہ نوید، افشین حسن، آمنہ پروین، شہر بانو، زیبا غفور، روبینہ نذیر اور سیدہ سمیرہ احمد نے حلف اٹھایا۔

اقلیتوں میں طارق مسیح ، وسیم انجم اور بسرو جی کو بھی حلف اٹھایا۔

عمران خان اور تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں اور صحافیوں کی رہائی کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں پیش کر دی گئی۔

قرار داد کے متن کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے خلاف جتنی بھی غیر قانونی ایف آئی آرز درج ہیں ان کو فی الفور ختم کیاجائے۔ بانی پی ٹی آئی کو فوری رہا کیا جائے اور قانون کا غلط استعمال بند کیاجائے۔

قرار داد میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی پر ناجائز مقدمات کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔ انتقامی سیاست ملکی مفاد میں ہے اور نہ ہی عوام کے مفاد میں ہے۔ تمام مقدمات بانی پی ٹی آئی کو عوام سے دور کرنے کےلئے بنائے گئے ہیں۔

قرارداد میں شاہ محمود قریشی ، یاسمین راشد، پرویز الہٰی ، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید اور صنم جاوید سمیت دیگر رہنماؤں کے علاوہ صحافی عمران ریاض اور اسد طور پر مقدمے ختم کر کے انہیں رہا کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

حماد سعید 14 برس سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں، مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز کے ساتھ کام کیا، اب اردو کرانیکل کے لاہور میں نمائندہ خصوصی ہیں، کرائم، کورٹس اور سیاسی امور کے علاوہ ایل ڈی اے، پی ایچ اے، واسا، کسٹمز، ایل ڈبلیو ایم سی کے محکموں کی رپورٹنگ کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین9 گھنٹے ago

اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے پہلے فرانس میں ٹرین نیٹ ورک پر حملے

تازہ ترین9 گھنٹے ago

جماعت اسلامی نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں مختلف مقامات پر دھرنا دے دیا، مذاکرات کے لیے تیار ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

تازہ ترین10 گھنٹے ago

صدر مملکت نے سپریم کورٹ میں دو ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی

پاکستان11 گھنٹے ago

عمران خان کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک شروع کرے، دو گھنٹے کی بھوک ہڑتال مذاق ہے، نثار کھوڑو

تازہ ترین12 گھنٹے ago

ہمارے نام پر ڈالر لے کر وسائل کھائے گئے، بطور وزیراعلیٰ اعلان کرتا ہوں صوبے میں کہیں بھی آپریشن نہیں کرنے دوں گا، علی امین گنڈا پور

پاکستان12 گھنٹے ago

رومانیہ میں پاکستان نیوی کے آف شور پٹرول ویسل پی این ایس حنین کی کمیشننگ تقریب

تازہ ترین14 گھنٹے ago

کراچی میں رات کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی، نیپرا نے کے الیکٹرک کو ہدایت جاری کردی

پاکستان14 گھنٹے ago

پنجاب میں متوفی سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کو ملازمت دینے کا قانون ختم

مقبول ترین