پاکستان
شاہ محمود قریشی سے اڈیالہ جیل میں خاندان کے افراد کی ملاقات
پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی سے ان کے اہل خانہ نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والوں میں ان کی اہلیہ، بیٹا، بیٹی اور بہن شامل ہیں۔
شاہ محمود قریشی سے ان کے فیملی ممبران کی ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں 40 منٹ تک جاری رہی۔ ملاقات میں سابق وزیر خارجہ کی صحت، زیر سماعت مقدمات، پارٹی اور سیاسی معاملات پر بات چیت کی گئی۔
شاہ محمود قریشی سے ملاقات کرنے والوں میں اہلیہ مہرین قریشی، بیٹی گوہر بانو، بیٹا زین قریشی، بہن ساجدہ سلطانہ اور رضا علی بھی شامل ہیں۔