Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

شہباز شریف نے کشمیریوں کے ساتھ رشتہ کمزور نہیں ہونے دیا اور مطالبات پورے کر دیے، وزیراعظم آزاد کشمیر

Published

on

آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نےاسلام آباد کشمیر ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان اس وقت مالی مشکلات کا شکار ہے اس کے باوجود وزیراعظم پاکستان نے کشمیریوں کے ساتھ رشتہ کمزور نہیں ہونے دیا دونوں مطالبات کے حل کیلئے حکومت پاکستان نے وسائل مہیا کئے حکومت پاکستان کی جانب سے گرانٹ کی منظوری کے بعد آتے اور بجلی کی قمیتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ سستی روٹی اور سستی بجلی ایسے مطالبے ہیں جس سے کوئی بھی زی شعور انکار نہیں کر سکتا۔

آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نےاسلام آباد پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں گزشتہ چند روز سے بجلی اور آٹے کے لیے عوام اپنی جدوجہد جہد کو ریکارڈ کروا رہے تھے ساری صورتحال کے حل کے لئے صدر پاکستان آصف علی زرداری نے پارلیمانی ممبران کو صدر ہاوس بلا کر ان سے تجاویز لی۔صدر پاکستان نے کہا کہ اگر وہاں کوئی مسئلہ ہے تو ہم سندھ سے بھی بجلی دینے کو تیار ہیں۔

انوارالحق نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے مجھے لاہور سے فون کیا اور یقین دلایا کہ ہم اس مسئلے کو حل کریں گے لاء اینڈ آرڈر کے حوالے سے جمہوری حکومت ہے وہ پر امن جدوجہد کو سمجھتی ہے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے باوجود، 100 سے زائد آزاد کشمیر کی پولیس زخمی ہوئی، ایک سب انسپکٹر نے جامہ شہادت نوش کیا اس سب کے باوجود فائر استعمال کرنے سے منع کیا گیا، تمام اسٹیک ہولڈر کو مدعو کیا گیا، پاکستان کی حکومت بھی مشکلات کا شکار ہے میں کھلے دل سے وزیر اعظم پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں وزیر اعظم پاکستان نے تمام تر تحفظات کو مسترد کر کے کشمیریوں کے حق کے کیے انہوں نے فل فور نوٹیفیکیشن جاری کیا جو کام عرصہ دراز سے پینڈنگ تھے وہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا کہ میں مودی کو چیلنج کرتا ہوں اس ریٹ پر بجلی مقبوضہ کشمیر میں کرکے دکھا دے .یہ محبت کا رشتہ ہے جو پاکستانی حکومت سے کام کروایا ہماری حکومت نے آٹے کی سمگلنگ کم کی ہے مسائل کے حل کیلئے وزیراعظم اور آرمی چیف کا شکریہ ادا کرتا ہوں وزیراعظم آزاد کشمیر کا شہید پولیس آفیسر کے اہلیخانہ کیلئے 1 کروڑ کا اعلان کیا اور کہا کہ شہید کے اہلیخانہ کو 24 اکتوبر کو ایوارڈ سے بھی نوازیں جائے گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین