Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

شہباز شریف کو مسلم لیگ ن کا قائم مقام صدر نامزد کردیا گیا

Published

on

After providing relief to domestic consumers, we are looking for ways to provide relief in electricity bills to industrial consumers: Nawaz Sharif

لاہور میں مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں نوازشریف نے شہبازشریف کو قائم مقام صدر مسلم لیگ (ن) نامزدکردیا۔

مسلم لیگ ن کی سنٹرل ورکنگ کمیٹی کا ڈیڑھ گھنٹہ سے زائد طویل اجلاس پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹا ؤن میں ہوا۔اجلاس کی صدارت کے مرکزی جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کی۔ نوازشریف ، شہبازشریف، مریم نواز ، اسحاق ڈار اورخواجہ سعد رفیق اجلاس میں شریک ہوئے۔ جبکہ ملک کے چاروں صوبوں ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے سنٹرل ورکنگ کمیٹی کے ایک سو نو سے زائد اراکین نے بھی شرکت کی۔۔

اجلاس میں شہبازشریف کا بطور پارٹی صدر سے عہدہ سے استعفیٰ کی منظوری کا اعلان کیاگیا اور شہبازشریف کی بطور پارٹی صدر سات سال تک خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیاگیاجس کے بعد پارٹی قائدین کی جانب سے شہبازشریف کا نام بطور پارٹی صدر تجویز کیاگیا جس کی نوازشریف سمیت دیگر اراکین نے تائید کی۔

لیگی قائدین کا کہناتھاکہ پارٹی کے حتمی صدر نوازشریف ہی ہوں گے تاہم پارٹی کے اصولوں کے مطابق شہبازشریف کی بطور قائمقام صدر نامزدگی کی گئی ہے،

ن لیگ کے اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ پارٹی کی جنرل کونسل کااجلاس 28مئی دوپہر گیارہ بجے ماڈل ٹائون میں ہوگا جس میں پارٹی کے آئندہ صدر کا انتخاب کیاجائے گا، پارٹی صدر کے انتخاب کےلئے الیکشن شیڈول کااعلان چیف الیکشن کمشنر رانا ثنااللہ آئندہ چند روز میں کریں گے۔

خواجہ سعد رفیق  کاکہنا  ہے شہبازشریف کے پارٹی صدارت کے استعفے کو بھاری دل سے قبول کیاگیا، شہبازشریف کی بطور صدر کی خدمات کو سراہا گیا،پارٹی صدر کےلئے چیف الیکشن کمشنر رانا ثنااللہ کو منتخب کیاگیا ہے، پارٹی کے جنرل سیکرٹری کی سیٹ کےلئے میرا نام آیا تو اس کا مجھے علم نہیں.

سعد رفیق نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن ہمارے بڑے ہیں ان سے پیار ومحبت کا فطری رشتہ ہے، مولانا کے ساتھ فطری ناراضگی ہو سکتی ہے، وزیر اعلیٰ کے پی کو وفاقی حکومت کے حوالے سے جو لفظی گولہ باری کررہے ہیں وہ ان کو زیب نہیں دیتا، لگتا یہ ہے ان سے کام چلنا نہیں ہے اس لئے وہ چاہتے ہیں ایسی صورتحال پیدا کریں، تحریک انصاف کی تاریخ ہے کہ وہ ہمیشہ انتشار پیدا کرتے ہیں، جب بھی ملک چلنے لگتا ہے وہ چلنے نہیں دیتے۔

رہنما مسلم لیگ ن  مصدق ملک  کا کہنا ہے  نوازشریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیاگیا، اللہ تعالیٰ نے نوازشریف کو سرخرو کیا اور ایک بار پھر پارٹی صدارت کےلئے آ رہے ہیں، شہبازشریف کو پارٹی کا عبوری صدر بنایا گیا ہے جنرل کونسل کے اندر دوبارہ الیکشن ہوں گے، نوازشریف دوبارہ صدر بنایا جائے گا، شہبازشریف کو طریقہ کار کےلئے قائمقام صدر بنایا گیا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین