Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

Uncategorized

شاندانہ گلزار کو مریم نواز پر الزامات کے ثبوت دینا پڑیں گے، عظمیٰ بخاری

Published

on

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ شاندانہ گلزار نے مریم نواز پر الزامات لگائے انہیں ایف آئی اے میں ثبوت دینا ہوں گے، عورت کارڈ استعمال نہیں کرنے دیں گے۔

پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہس کہ اسمبلی کے تقدس کا خیال رکھنا تمام ارکان اسمبلی کا فرض ہے،اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کرنےوالوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا،پی ٹی آئی نے ہمیشہ لاشوں پر سیاست کی ہے،ظل شاہ کی موت کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی گئی۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ شاندانہ گلزار پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کرنے میں مصروف ہیں،شاندانہ گلزار نے مریم نواز کیخلاف بھی نامناسب بات کی،شاندانہ گلزار کیخلاف ایف آئی اے میں شکایت درج کرا دی ہے،شاندانہ گلزار کو عورت کارڈ استعمال نہیں کرنےدیں گے،شاندانہ گلزار کو اب ایف آئی اے انکوائری میں ثبوت دینا ہوں گے،جس کا جو دل چاہ رہا ہے وہ بغیر سوچے سمجھےالزامات لگا رہا ہے،شاندانہ گلزار پی ٹی آئی کی رکن ہیں اور نہ سنی اتحاد کونسل کی ہیں،شاندانہ گلزارکے پاس جو آڈیو ہے وہ دیں فرانزک کرایا جائےگا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین