Uncategorized
شوکت یوسفزئی 15 کروڑ ہرجانہ اسفند یار ولی کو ادا کریں، عدالت کا فیصلہ
پشاور کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفز ئی کیخلاف اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی خان کے ہرجانہ کیس کا فیصلہ سنا دیا، عدالت نے شوکت یوسفزئی کو 15کروڑ روپے ہرجانہ اد ا کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج اعجاز الرحمان نے فیصلہ میں کہا کہ شوکت یوسفزئی طلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے، شوکت یوسفزئی کی عدم پیشی پر یکطرفہ کارروائی کی گئی۔
شوکت یوسفزئی نے اسفندیار ولی خان پر 25 ملین ڈالرز کے عوض پختونخونوں کے سروں کا سودا کرنے کا الزام لگایاتھا۔جس پر اسفند ولی نے انہیں ہرجانے کا نوٹس بھجوایا تھا۔
نوٹس کے متن میں کہا گیا تھا کہ اسفند یار ولی خان، عبدالولی خان کے صاحبزادے اور عبدالغفار خان (باچاخان) کے پوتے سابق پارلیمنٹرین ہیں۔ مذکورہ الفاظ سے اسفند یار ولی خان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔
لیگل نوٹس میں صوبائی وزیر اطلاعات سے 14 دنوں میں معذرت کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا بصورت دیگر 15 کروڑ ہرجانہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔