Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

شہباز، بلاول ملاقات، کابینہ میں شمولیت کی پیشکش پر چیئرمین پیپلز پارٹی نے مشاورت کے لیے وقت مانگ لیا

Published

on

وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین  پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی، ملکی  مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کو ایک بار پھر کابینہ میں شامل ہونے کی پیشکش کی اور کہا کہ یہ نواز شریف کی خواہش  ہے جو آپ کے سامنے رکھی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ پی پی کے کابینہ میں شمولیت سے حکومت بہتر طریقے سے چلا سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق چیئر مین پیپلز پارٹی نے کابینہ میں شامل ہونے پر غور کے لیے وقت مانگ لیا اور کہا کہ وہ اس پیشکش پر غور کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی مشاورت کے بعد ن لیگ کو کابینہ میں شامل ہونے سے متعلق فیصلے سے آگاہ کرے گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین