تازہ ترین
شہباز، بلاول ملاقات، کابینہ میں شمولیت کی پیشکش پر چیئرمین پیپلز پارٹی نے مشاورت کے لیے وقت مانگ لیا
وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی، ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کو ایک بار پھر کابینہ میں شامل ہونے کی پیشکش کی اور کہا کہ یہ نواز شریف کی خواہش ہے جو آپ کے سامنے رکھی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ پی پی کے کابینہ میں شمولیت سے حکومت بہتر طریقے سے چلا سکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق چیئر مین پیپلز پارٹی نے کابینہ میں شامل ہونے پر غور کے لیے وقت مانگ لیا اور کہا کہ وہ اس پیشکش پر غور کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی مشاورت کے بعد ن لیگ کو کابینہ میں شامل ہونے سے متعلق فیصلے سے آگاہ کرے گی۔