Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

9 مئی کے مقدمے میں ضمانت خارج ہونے پر شیخ رشید گرفتار

Published

on

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو گرفتار کرلیا گیا۔

شیخ رشید کی نیو ٹاؤن تھانے کے مقدمے میں ضمانت خارج ہونے کے بعد انہیں راولپنڈی میں عدالت سے گرفتار کیا گیا۔

شیخ رشید کو 9 مئی کے مقدمے میں ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید کے خلاف میٹرو بس اسٹیشن سکستھ روڈ پر توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج ہے۔

اس سے قبل شیخ رشید نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ 19 مقدمات میں آج فیصلہ ہے، جو بھی فیصلہ ہوا اسے قبول کریں گے۔

انہوں نے کہا تھا کہ چلے کے بعد طبیعت کافی ناساز ہے، بولنے اور چلنے میں تکلیف ہے، حوصلہ بلند ہے، ہارتا وہ ہے جو حوصلہ ہارتا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اب بھی اگر جیل بھیجتے ہیں تو بھی الیکشن جیتیں گے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین