Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

شیخ رشید کی بلاول کے متعلق نازیبا گفتگو، اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

Published

on

We want hospitals like Karachi to be built in Lahore, ready to send Murad Ali Shah and Ezra Pechuho to Punjab, Bilawal Bhutto

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے خلاف نازیبا بیان پر شیخ رشید کے خلاف مقدمہ خارج کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ سندھ حکومت نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا 25 جون کا فیصلہ خلاف قانون ہے جسے کالعدم قرار دیا جائے،چیمبر میں سماعت کر کے جج نے اپنا مائنڈ اپلائی نہیں کیا۔

درخواست میں کہا گیا کہ شیخ رشید نے میڈیا کے سامنے بلاول بھٹو کے خلاف نازیبا زبان استعمال کر کے پارٹی ورکرز کو اشتعال دلایا،بلاول بھٹو ایک بڑی سیاسی جماعت کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ ہیں ان کے خلاف نازیبا زبان کا استعمال ملک میں صورتحال کی خرابی کا باعث بن سکتا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ہائیکورٹ کا مقدمہ خارج کرنے کا فیصلہ خلاف قانون ہے اور مزید تحقیقات کا تقاضا کرتا ہے،ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے،ایک جرم سرزد ہونے کی صورت میں اس کے دوسرے مقام پر اثرات کی بنیاد پر کاروائی ہو سکتی ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین