Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

شیر افضل مروت اور عمران خان میں نورا کشتی ہے، جب تک سعودی عرب انہیں سپورٹ نہیں کرے گا گالی گلوچ ہوگا، منظور وسان

Published

on

پیپلز پارٹی ( پی پی پی) کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت اور بانی پی ٹی آئی کی نورا کشتی دکھاوا ہے، عمران خان سمجھتے ہیں کہ دھمکیوں سے معاملات کو کنٹرول کریں گے، لیکن اس سے انہیں گھاٹا ہو سکتا ہے، اوپر کے لوگوں پر ان دھمکیوں کا اثر نہیں ہورہا۔

منظور وسان نے کوٹ ڈیجی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  عمران خان مشکل میں ہے، وہ سوچتا ہے وہ دھمکیوں سے شاید کنٹرول کر لے گا لیکن ایسا نہیں،اوپر سے بھی دھمکی برداشت نہیں کی جارہی اور وہ بھی کچھ اور طبیعت کے مالک ہیں۔

منظور وسان نے کہا کہ دونوں کا ٹکراؤ نظر آرہا ہے اس ٹکراؤ میں کچھ بھی ہوسکتا ہے، عمران خان فائدے کے بجائے گھاٹے میں جانا پڑے۔ شیر افضل مروت اور عمران خان کی نورا کشتی، عمران خان کے کہنے پر ہی ہے، تھوڑے عرصے کے لیے مروت ایم این اے شپ سے استعفیٰ دیگا، پھر دوبارہ الیکٹ ہوکر عمران خان کے ساتھ کام کرے گا۔

منظور وسان نے کہا کہ جب تک سعودی عرب عمران خان کو سپورٹ نہیں کریگا تب تک یہ گالی گلوچ ہوگا،عمران خان محسوس کروانا چاہتے ہے کہ وہ سعودی عرب کے خلاف نہیں، جو بھی سعودی کے خلاف بولے گا ایسے پارٹی سے نکالا جائے گا۔

منظور وسان نے کہا کہ مہنگائی میں واضع کمی آئی ہے، موجودہ حکومت تنخواہوں میں اضافہ کرے گی۔پاکستان بننے سے اب تک کسی بھی وفاقی حکومت نے پانچ سال پورے نہیں کئے، ہوسکتا ہے شہباز شریف پانچ سال مکمل کرے۔

منظور وسان نے کہا کہ جہاں اقلیت میں حکومتیں ہوتی ہیں ایسے فیصلے مانے جاتے ہیں، ن لیگ اقلیت میں ہے وزارت خارجہ کسی بھی پارٹی کو دی جائے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین