Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

شیریں مزاری ایک بار پھر گرفتار

Published

on

ڈاکٹر شیریں مزاری کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ ان کی بیٹی ایمان مزاری نے ٹویٹ پکرتے ہوئے لکھا کہ وہ انھیں دوبارہ لے گئے ہیں، تحریک انصاف کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے ان کی گرفتاری کی ویڈیو بھی جاری کی گئی۔

ایمان مزاری نے اس سے قبل ایک ٹویٹ میں اطلاع دی تھی کہ پنجاب پولیس کی بھاری نفری ان کی والدہ کو گرفتار کرنے کے لیے گھر کے باہر آ گئی ہے۔

ان کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے واضح حکم کے باوجود پولیس دوبارہ گرفتاری کے لیے آئی ہے۔

خیال رہے کہ بدھ کو تحریک انصاف کے دو رہنماؤں ملائکہ بخاری اور علی محمد کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر اڈیال جیل سے رہائی ملی تو انھیں پنجاب پولیس نے دوبارہ جیل کے گیٹ کے باہر سے گرفتار کر لیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین