Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر شعیب شاہین کا چیف جسٹس کو خط

Published

on

عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر تحریکِ انصاف کے رہنما شعیب شاہین نے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا۔

خط کا متن ہے کہحالیہ عام انتخابات میں پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 47 سے بطور امیدوار حصہ لیا، فارم 45 کے مطابق 1 لاکھ 4 ہزار 578ووٹ حال کیے،فارم 45 اور دیگر دستاویزی شواہد کے مطابق 53 ہزار سے زائد ووٹوں کی برتری سے الیکشن میں کامیابی حاصل کی،میرے مدمقابل امیدوار نے 51613 ووٹ حاصل کیے،پس پردہ عناصر کے تحرک پر میری ریٹرننگ افسر کے دفتر تک رسائی ناممکن بنا دی گئی،میری غیر موجودگی میں حتمی نتائج کو غیر منصفانہ طور پر مکمل کرتے ہوئے الیکشن ایکٹ 2017 کی خلاف ورزی کی گئی،یکطرفہ طور پر فارم 47 جاری کرتے ہوئے مجھے 86 ہزار سے زائد ووٹوں کے ساتھ ناکام ظاہر کر دیا گیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ حالانکہ فارم 45 کے مطابق میں ایک لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کر کے کامیابی کر چکا تھا،فارم 45 میرے مدمقابل امیدواروں مصطفیٰ نواز کھوکھر، کاشف چودھری و دیگر پاس بھی محفوظ ہیں،صورتحال کو بھانپتے ہوئے میں الیکشن کمیشن کو متعدد مراسلے ارسال کیے،الیکشن کمیشن نے ایک طرف 11 فروری کو حتمی نتیجہ جاری کرنے روکنے کا حکم دیا جبکہ دوسری طرف اسی روز خود ہی حتمی نتیجے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،الیکشن کمیشن نے اپنے کنڈکٹ میں قول و فعل کا واضح تضاد جاری رکھا۔

شعیب شاہین نے لکھا کہ یہ صرف میرے حلقے کی صورتحال نہیں بلکہ اسلام آباد کے تینوں حلقوں اور پورے پاکستان کے درجنوں حلقوں میں رپورٹ ہو چکی ہے،اگر حضرت یوسف علیہ السلام کے کُرتے کے آگے یا پیچھے سے پھٹنے سے انصاف کیا جا سکتا ہے تو آج ہر دستاویزی ثبوت موجود ہے،فارم 45 کی روشنی میں فارم 47 جاری کرنے اور حتمی نتیجہ و نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم صادر فرمایا جائے،نتائج میں ہیر پھر کرنے والے کو قانون کے مطابق سزا دینے کا حکم جاری کیا جائے،انتخابی نتائج کی تصدیق کا عمل صرف تین دن میں مکمل کیا جا سکتا ہے،الیکشن کے انعقاد کے ذمہ دار اداروں کی کارکردگی آئین و قانون کی بالادستی، جمہوریت کی بقا، بنیادی انسانی حقوق کی عملداری و وٹ کی حرمت پر سوالیہ نشان ہے۔

خط میں کہا گیا کہ اربوں روپے کے خرچ سے منعقد ہونے والے انتخابات میں پس پردہ قوتوں کی دخل اندازی سے عوام ہے دیئے ووٹ کو غصب کر دیا جاتا ہے،عام شہری کے اندر جذبہ حق رائے دہی ایک تماشا بن چکا ہے، موجودہ صورتحال کا سد باب نہ کیا گیا تو ملک میں انارکی پھیل جائے گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین