Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

فنڈز کی قلت، پی آئی اے کی ملکی و غیرملکی 14 پروازیں منسوخ

Published

on

پی آئی اے کو فنڈز کی شدید قلت کے سبب اثرات نمودارہوناشروع ہوگئے،کراچی سے ملکی وبین الاقوامی چودہ دوطرفہ پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

 ذرائع کے مطابق طیاروں کی مینٹنس نہ ہونے اورایندھن کی جذوی عدم فراہمی کے سبب قومی ائیرلائن فلائٹ آپریشن متاثرہوناشروع ہوگیا۔

پی آئی اے کی کراچی سے جانے والی دو طرفہ 14 پروازیں منسوخ ہوگئیں،کراچی سے تربت، بہالپور،فیصل آباد  اسلام آباد،لاہور کی دوطرفہ پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

کراچی سے سکھر کی پروازکو بھی منسوخ کردیاگیا جبکہ کراچی اورمسقط کے درمیان دوطرفہ پروازیں بھی کینسل کردی گئیں۔

ذرائع کے مطابق فنڈز کی قلت سے پی آئی کے  ملازمین کو تاحال تنخواہوں کی ادائیگی بھی التوا کا شکارہے،ترجمان پی آئی اے کا کہناہے کہ وزرات خزانہ سے بات چیت چل رہی ہے،فنڈز کی دستیابی کے بعد تنخواہیں اداکردی جائینگی جبکہ آپریشنل معاملات میں بھی بہتری کی امید ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین