Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

مخصوص نشستوں پر اپیل دائر کی جائے یا فیصلے پر عمل؟ الیکشن کمیشن آج پھر غور کرے گا

Published

on

We did not say that Tehreek-e-Insaaf is not a registered political party: Member Election Commission

مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کے لیے الیکشن کمیشن کااجلاس آج پھر ہوگا۔الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق گزشتہ روز اجلاس میں سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن اور قانونی ونگز نے الیکشن کمیشن کو بریفنگ دی تاہم کوئی فیصلہ نہیں کیا جاسکا تھا۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بتایا تھا کہ گزشتہ روز اجلاس میں سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں اُس پر عملدرآمد کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا اور سیکریٹری الیکشن کمیشن اور قانونی ونگز کے حکام نے الیکشن کمیشن کو بریفنگ دی، تاہم کوئی فیصلہ نہیں کیا جاسکا جس پر آج بھی الیکشن کمیشن نے معاملے پر مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
الیکشن کمیشن کہ گزشتہ روز کے اجلاس میں کے ممبرز، سیکریٹری اور متعلقہ ونگز کے حکام شریک ہوئے جبکہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد سے متعلق غور کیا گیا۔متعلقہ حکام نے الیکشن کمیشن کو سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق بریفنگ دی۔
الیکشن کمیشن اج اس بات کا فیصلہ کرے گا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درامد کیا جائے یا اس فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست دائر کی جائے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین