تازہ ترین
فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس نشر کرنے پر ٹی وی چینلز کو شوکاز نوٹس، مصطفیٰ کمال کی فوری معافی کی استدعا مسترد
آپ نے عدلیہ کے بارے میں پریس کانفرنس کیوں کی؟ کیا ہم پارلیمنٹ یا سینیٹ اراکین یا ان کے کام کرنے کے طریقہ کار پر بات کر سکتے ہیں؟
سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا اورمصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس نشر کرنے پر تمام ٹی وی چیلنز کو شو کاز نوٹسز جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا ہے۔ سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کو اپنے جواب پر نظرثانی کرنے اور دوبارہ جواب جمع کروانے کیلئے مہلت دے دی۔
سپریم کورٹ میں فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ 34 منٹ تک پریس کانفرنس چلائی گئی،کیا کریں میڈیا کا؟ توہین عدالت کا مواد نشر ہوگا لیکن کورٹ رپورٹنگ نہیں ہو سکتی، کون سے قانون کے تحت پیمرا ایسا کر سکتا ہے۔
پیمرا کے وکیل نے کہا کہ سلیکٹو عدالتی رپورٹنگ ہوتی تھی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ غیبت کرنے کے بارے میں دین میں کتنی عجیب مثال دی گئی ہے،اگر فیصل واوڈا کو کوئی مسئلہ تھا تو ہمارے سامنے آ کر بات کرتے،ہمارا معاشرہ کس طرف جا رہا ہے؟
فیصل واوڈا کے وکیل نے کہا کہ میرے موکل عدالت کے سامنے بات کرنا چاہتے ہیں۔ عدالت نے فیصل واوڈا کو بات کرنے سے روک دیا اور چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ ہم آپ کے مؤکل کو نہیں بلکہ صرف آپ کو سنیں گے۔
جسٹس عرفان سعادت نے ریمارکس دیے کہ آپ کی پریس کانفرنس مخصوص ججز پر تنقید کرنے کیلئے تھی،آپ کی پریس کانفرنس پاکستان کیلئے نہیں تھی،آپ نے جسٹس بابر ستار اور جسٹس اطہر من اللہ کا نام لے کر تنقید کی۔
فیصل واوڈا کے وکیل نے کہا کہ ہم نے ایک خط لکھا تھا اس کے تناظر میں بات کی تھی۔ اس پر جسٹس عرفان سعادت نے کہا کہ اس خط کا جواب آپ کو مل چکا ہے۔
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے استفسار کیا کہ کیا آپ بار کونسل سے ہیں یا وکلا کے نمائندے ہیں؟ آپ نے عدلیہ کے بارے میں پریس کانفرنس کیوں کی؟ کیا ہم پارلیمنٹ یا سینیٹ اراکین یا ان کے کام کرنے کے طریقہ کار پر بات کر سکتے ہیں؟
چیف جسٹس نے کہا کہ اخبارات میں رپورٹ ہوتا ہے فلاں سینیٹر نے کتنے بل پیش کیے یا کتنی بار سینیٹ میں حاضری دی، اخباروں میں یہ بھی رپورٹ ہوتا ہے کہ کس نے کس کو توسیع دی۔
سپریم کورٹ نےمصطفیٰ کمال کی فوری معافی کی استدعا مسترد کر دی،کیس کی سماعت 28 جون تک ملتوی کردی گئی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان7 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی