Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

سب سے بڑی جماعت کے سربراہ کو لائیو دکھانا کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں، جسٹس اطہر من اللہ کا اختلافی نوٹ

ذوالفقار بھٹو آئین شکن فوجی آمر کی ریاستی مشینری کے متاثرہ فریق تھے،بے نظیر بھٹو اور میاں نواز شریف کو بھی ریاستی طاقت کے غلط استعمال کا سامنا کرنا پڑا

Published

on

سپریم کورٹ کے جج،جسٹس اطہر من اللہ نے نیب ترامیم کیس کی لائیو سٹریمنگ سے متعلق اختلافی نوٹ جاری کر دیا۔سٹس اطہر من اللّٰہ کا اختلافی نوٹ 13 صفحات پر مشتمل ہے۔

جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا عوام کو سپریم کورٹ کی براہ راست نشریات تک رسائی نہ دینے کی کوئی ٹھوس وجہ موجود نہیں، عوام کو عدالتی کارورائی تک براہ راست رسائی نہ دینے سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس میں طے کیے گئے اصولوں کی خلاف ورزی ہوگی۔

جسٹس اطہر من اللہ نے لکھا کہ نیب ترامیم کیس کی 31 اکتوبر 2023 اور رواں سال 14 مئی کی سماعت براہ راست نشر ہوئی، بانی پی ٹی آئی عمران خان ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ سب سے بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ ہونے کے ناطے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو لائیو دکھانا کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں ہے۔

جسٹس اطہرمن اللہ نے اختلافی نوٹ میں لکھا کہ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو جب گرفتار کر کے جیل بھیجا گیا تھا تو وہ کوئی عام قیدی نہیں تھے،ذوالفقار بھٹو آئین شکن فوجی آمر کی ریاستی مشینری کے متاثرہ فریق تھے،بے نظیر بھٹو اور میاں نواز شریف کو بھی ریاستی طاقت کے غلط استعمال کا سامنا کرنا پڑا،

جسٹس اطہر من اللّٰہ نے لکھا کہ بے نظیر بھٹو اور نواز شریف بھی کوئی عام مجرم نہیں تھے، دونوں رہنما عوامی نمائندہ ہونے کے ناطے لاکھوں فالورز رکھتے تھے، بے نظیر بھٹو اور نواز شریف کو ہراساں کیا گیا اور تضحیک کا نشانہ بنایا گیا،نواز شریف اور بے نظیر بھٹو کے خلاف بغیر شواہد کرپشن کے مقدمات غیر منتخب لوگوں کی جانب سے بنائے گئے۔

جسٹس اطہر من اللّٰہ کے اختلافی نوٹ میں کہا گیا کہ حیرانی کی بات ہے کہ ایک اور سابق وزیراعظم کے خلاف متعدد ٹرائل چلائے جا رہے ہیں جن میں کچھ میں انہیں سزا ہو چکی ہے۔

سپریم کورٹ نے 4:1 کے تناسب سے نیب ترامیم فیصلے کے خلاف اپیلوں کی سماعت کی براہِ راست نشریات کے خلاف درخواست مسترد کی تھی

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین