ٹاپ سٹوریز
انٹرنیٹ، موبائل بند کرنےسے الیکشن پر سوالات اٹھیں گے، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم کا احتجاج
پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان نے موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے پر احتجاج کیا ہے اور کہا ہے کہ الیکشن پر بہت سارے سوالات اٹھیں گے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہدہشتگردی کے بہانے بنائے جا رہے ہیں،الیکشن کے روز موبائل فون اور انٹرنیٹ بند کرنا کہاں کی دانشمندی ہے،اس عمل سے الیکشن پر بہت سارے سوالات اٹھیں گے،الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتا ہوں کہ فون سروس اور انٹرنیٹ بحال کیا جائے۔
سعید غنی نے کہا کہ امن و امان کی ذمہ داری حکومت کی ہے،الیکشن کے اتنے بڑے عمل کو متنازع بنانا کسی طور پر مناسب نہیں ہے۔
سینئر ڈپٹی کنوینر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان و حق پرست نامزد اُمیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ NA-241/244 ڈاکٹر فاروق ستار نے اپنا ووٹ پی آئی بی کالونی میں کاسٹ کیا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ کے تمام شہروں میں یہ الیکشن نہیں ریفرنڈم ہے،آج یہ سوال دم توڑ گیا کہ الیکشن نہیں ہونگے،خیر سۓ الیکشن ہورہے ہیں،اس ریفرنڈم میں ایم کیو ایم پاکستان ماضی میں چھینی گئی تمام سیٹیں واپس لے گی،یہ سیٹیں ماضی میں ایم کیو ایم سے چھینی گئی تھیں،ھم سے چھینی گئی سیٹوں پر جیتنے والے اور جتوانے والے دونوں پریشان تھے،نیٹ اور فون بند ہونا تشویش کی بات ہے،اس سے ووٹرز پریشان ہونگے۔
فاروق ستار نے کہا کہ الیکشن کمیشن پر انتخابات کو شفاف اور نصفانہ بنانے کئ ذمہ داری ہے،نیٹ اور فون بند ہونا تشویش کی بات ہے ،اس سے ووٹرز پریشان ہونگے۔الیکشن کو متنازعہ بنایا جارہا ہے،الیکشن کمیشن کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی