لائف سٹائل
معروف بھارتی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کی پہلی برسی
انڈیا کے پنجابی زبان کے معروف گلوکار سے سیاستدان بننے والے سدھو موسے والا کو مداحوں سے بچھڑے ایک برس بیت گیا، گزشتہ سال29 مئی 2022 کو ان کو مانسا میں گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا ۔
اپنے منفرد گائیکی کے انداز کی بدولت مشہور ہونے والے سدھو موسے والا مداحو ںمیں بہت مشہور تھے اور ان کو پاک و ہند کے علاوہ کینیڈا ، امریکہ اور یورپ سمیت مختلف ممالک میں سنا اور پسند کیا جاتا تھا۔
پنجابی گلوکار کی موت پران کے مداح تعزیت کا اظہار کر رہے ہیں اور 29 مئی کو ایک سیاہ دن قرار دے رہے ہیں کیونکہ سدھو موسے والا مداحوں کیلئے صرف ایک فنکار ہی نہیں بلکے ایک آئیکن تھے۔
واضح رہے کہ سدھو موسے والا نے مانسا سے کانگریس کے ٹکٹ پر اسمبلی الیکشن لڑا تھا،انہیں عام آدمی پارٹی کے ڈاکٹر وجے سنگلا نے شکست دی تھی۔