کھیل
کراچی میں سگنیچر گالف کورس” فیئر ونڈز “ کا منصوبہ، معاہدے پر دستخط
گالف اور گالفرز کی ترقی کے لیے ڈی ایچ اے سٹی کراچی نے فالڈو ڈیزائن سگنیچر گالف کورس دی” فیئر ونڈز “ متعارف کرا دیا۔
فیئر ونڈ گالف کورس اور کنٹری کلب کا قیام ڈی ایچ اے سٹی میں ہوگا جس کوسرنک فالڈو کے ڈیزائن کے مطاق تیار کیا جائے گا۔
فالڈو ڈیزائن گالف کورس ڈیزائن میں سرفہرست ہے جس میں دنیا کے بہترین گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جاتا ہے۔کراچی میں منعقدہ ایک تقریب میں ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے اور سر نک فالڈو کے درمیان ایک ایم او یو پر دستخط کیئے گئے۔
اس موقع پر فیئر ونڈز گالف کورس اینڈ کنٹری کلب کے آفیشیل لوگو کی رونمائی بھی کی گئی۔ سرنک فیلڈو کا کہنا تھا کہ کراچی میں اس گالف کورس کے بننے سے نہ صرف یہ وینیو انٹرنیشنل ایونٹ کی میزبانی کرنے کا اہل ہوگا بلکہ ساتھ ساتھ پاکستانی نوجوان گالفرز کو انٹرنیشنل مقابلوں میں شرکت کرنے کا بھی موقع ملے گا۔
ڈی ایچ اے سٹی کراچی میں دی فیئر ونڈ گولف کورس اور کنٹری کلب کی لوکیشن قدرتی طورپر اسلئے بھی بہترین ہے کہ گھارو اور جھمپیر کے قدرتی ونڈ کوریڈور میں واقع ہے۔