Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

گورو ارجن دیو کے یوم شہادت کی تقریبات کے لیے سکھ یاتری واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے

سکھ یاتریوں کو بسو ں کے ذریعے سخت سیکورٹی کے حصار میں گورودوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال روانہ کیا گیا

Published

on

سکھ مذہب کےپانچویں گورو ارجن دیو جی کے شہیدی دن جوڑ میلہ کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سے سکھ یاتری پارٹی لیڈرسردار گوربچن سنگھ کی سربراہی میں واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچے،ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز سیف اللہ کھو کھر اور صوبائی وزیر اور پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی کے پردھان سردار رمیش سنگھ اروڑا نے مہمانوں کا استقبال کیا۔

واہگہ بارڈر پر پردھان سردار رمیش سنگھ اروڑا نے سکھ یاتریوں کو پھولوں کے گلدستے پیش کرتے ہوئے خوش آمدید کہا، پاکستان پہنچنے پر سکھ یاتریوں نے انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے گورو کی دھرتی کے درشن کر کے بہت خوشی محسوس ہوتی ہے۔
پارٹی لیڈر سردار گربچن سنکھ نے کہا کہ حکومت پاکستان نے ہمیشہ سکھ یاتریوں کیلئے بہترین انتظامات کئے
۔سردار رامیش سنگھ اروڑا نے کہا کہ متروک وقف املاک بورڈ کی طرف سے بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے یاتریوں کی مہمان نواز ی کے تمام تر انتظامات بہترین طریقہ سے انجام دیے گئے ہیں اور مہمانو ں کو رہائش سیکورٹی میڈیکل اور سفری سہولیات سمیت تمام دیگر انتظامی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

سکھ یاتریوں کو بسو ں کے ذریعے سخت سیکورٹی کے حصار میں گورودوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال روانہ کیا گیا ہے جہاں وہ اپنی مذہبی رسومات ادا کریں گے۔واہگہ بادڈر پر پاکستان سکھ۔گورودوارہ پربندھک کمیٹی کے ممبران سردار ممپال سنگھ ، ستونت سنگھ ،ستونت کور بھی موجود تھیں۔
۔سکھ یاتری گورو دوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال, ننکانہ صاحب, گوردوارہ سچا سودا فاروق آباد , گورو دوارہ کرتار پور صاحب ناروال اور گوردوارہ روہڑی صاحب ایمن آباد کی یاترا کرتے ہوئے لاہور آئیں گے گورو ارجن دیو جی کی برسی کی مرکزی تقریب 16جون کو گورو دوراہ ڈیرہ صاحب لاہور میں ہو گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین