پاکستان
سندھ حکومت کا 12 ایکڑ ملکیت تک والوں کے لیے کسان کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ
سندھ کابینہ نے صوبے بھر میں کسان کارڈ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کارڑ صرف ہاریوں اور بارہ ایکڑ تک ملکیتی اراضی پر خود کاشت کرنے والے کسانوں کو جاری کیے جائیں گے۔
وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کسان کارڑ اگلے چھ ماہ میں صوبے بھر میں جاری کردیا جائے گا، جبکہ گندم کی خریداری میں بھی کسان کارڑ والوں کو ترجیح دی جائے گی۔
کسی قدرتی آفت کی صورت میں بھی کسان کارڑ کے زریعہ ہاریوں کی امداد کی جائے گی۔