ٹاپ سٹوریز

گورنر سندھ کی تبدیلی کا وعدہ وفا نہ ہوا، حکمران اتحاد میں کشمکش

Published

on

گورنر سندھ کے معاملے پر ن لیگ پی پی سے دوبارہ ہاتھ کر گئی، پی پی ذرائع کا دعوی ہے کہ ن لیگ گورنر سندھ کی تبدیلی کے وعدے سے مکر گئی ہے،ن لیگ نے پی پی قیادت کو گورنر سندھ تبدیلی کی یقین دہانی کرائی تھی۔

پیپلز پارٹی ذرائع نے بتایا کہ گورنر سندھ کے معاملے پر ن لیگ پی پی سے دوبارہ ہاتھ کر گئی، ن لیگ نے پی پی قیادت کو گورنر سندھ تبدیلی کی یقین دہانی کرائی تھی۔

ذرائع نے کہا کہ پی پی قیادت کا گورنر سندھ تبدیلی کیلئے حکومتی شخصیت سے رابطہ ہوا تھا،پی پی سندھ کو کامران ٹیسوری کی جلد تبدیلی کی اطلاع دی گئی تھی،ن لیگ سے گورنر تبدیلی کی یقین دہانی پر میڈیا کو خبر لیک کی گئی۔

پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کے گورنر سندھ سے اچھے ورکنگ ریلیشن نہیں ہیں، صوبائی حکومت گورنر سندھ کے اوور ایکٹیو ہونے سے نالاں ہے،کامران ٹیسوری کراچی میں سندھ حکومت سے زیادہ ایکٹیو ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ گورنر سندھ صوبائی حکومت کے مقابلے زیادہ پروجیکشن لیتے ہیں،محدود صوابدیدی فنڈز کے باوجود گورنر سندھ متحرک نظر آتے ہیں،پی پی قیادت گورنر سندھ کی وجہ سے پارٹی پر اظہار برہمی کر چکی ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version