تازہ ترین
سندھ کا 2024۔25 کے لیے بجٹ پیش، تنخواہوں میں 22 سے 35 فیصد تک اضافہ
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آئندہ مالی سال 2024-25 کیلئے 3.056 ٹریلین روپے کا بجٹ پیش کردیا،تنخواہوں میں 22 سے 30 فیصد کا بڑا اضافہ کیا گیا ہے،959 ارب روپے کے نمایاں ترقیاتی اخراجات کی تجویز اخراجات کا 31 فیصد ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جمعہ کو آئندہ مالی سال 25-2024کیلئے 3.056 ٹریلین روپے کا بجٹ پیش کیا جس میں تنخواہوں میں 22 سے 30 فیصد تک بڑے پیمانے پر اضافے اور 959 ارب روپے کے ترقیاتی اخراجات کی تجاویز پیش کی گئی جوکہ اخراجات کا 31 فیصد بنتا ہے۔ متوازن بجٹ بنیادی طور پر سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی اور غریبوں کیلئے سماجی تحفظ پر مرکوز ہے۔
صوبے کی کل متوقع آمدنی تین ٹریلین روپے ہے جس کی اکثریت وفاقی منتقلی 62 فیصد اوراس کے بعد صوبائی وصولیاں 22 فیصد پر مبنی ہیں اسکے علاوہ بقیہ وصولیاں 22 ارب روپے کی کرنٹ کیپٹل ، 334 ارب روپے کی غیر ملکی پراجیکٹ امداد، 77 ارب روپے کی PSDP ودیگر وفاقی گرانٹس، 6 ارب روپے کی غیر ملکی گرانٹس اور 55 ارب روپے کیری اوور کیش بیلنس کے ذریعے ہیں ۔
662 ارب روپے کی صوبائی وصولیوں میں 350 ارب روپے کی سروسز پر سیلز ٹیکس، 269 ارب روپے کے جی ایس ٹی کے علاوہ ٹیکس اور 42.9 ارب روپے کی صوبائی نان ٹیکس وصولیاں شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ سند ھ نے فنڈز مختص سے متعلق بتایا کہ 63 فیصد یعنی 1.9 ٹریلین روپے کرنٹ ریونیو کی طرف جاتا ہے، 6 فیصد یعنی 184 ارب روپے کرنٹ کیپٹل کیلئے اور بقیہ 31 فیصد یعنی 959 ارب روپے ترقیاتی اخراجات کیلئے رکھے ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ تنخواہوں کا سب سے بڑا حصہ 38 فیصد ہے، اس کے بعد مختلف پروگراموں کیلئے گرانٹس 27 فیصد ہیں۔ غیر تنخواہ کے اخراجات 21 فیصد جوکہ آپریشنل اخراجات، منتقلی، سود کی ادائیگی اور دیگر پر مشتمل ہیں۔ ملازمین کی پنشن اور ریٹائرمنٹ کے فوائد موجودہ اخراجات کے 14 فیصد بنتا ہے ۔ کرنٹ کیپٹل اخراجات میں 42 ارب روپے کی بجٹ کی رقم قرضوں اور دیگر کی ادائیگی کیلئے جبکہ 142.5 ارب روپے سرکاری سرمایہ کاری کیلئے شامل ہے۔ ترقیاتی اخراجات میں صوبائی اے ڈی پی شامل ہے جس میں 493 ارب روپے کی فارن پراجیکٹ اسسٹنس، 334 ارب روپے کی فارن پراجیکٹ اسسٹنس، 77 ارب روپے کی PSDP کے ذریعے دیگر وفاقی گرانٹس اور 55 ارب روپے کی ڈسٹرکٹ ADP شامل ہیں۔مختص شدہ رقم: سندھ کے صوبائی بجٹ میں سماجی خدمات میں سرمایہ کاری کو ترجیح دی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ تعلیم کو سب سے زیادہ 519 ارب روپے ملتے ہیں جس میں 459 ارب روپے موجودہ آمدنی کے اخراجات کیلئے مختص ہیں۔ صحت کیلئے334 ارب روپے ہے جس میں 302 ارب روپے موجودہ اخراجات کیلئے مختص ہیں۔ لوکل گورنمنٹ 329 ارب روپے کے مجوزہ بجٹ کے ساتھ ٹاپ تھری میں شامل ہے۔آئندہ مالی سال 25-2024میں مقامی کونسلوں کا بجٹ 121 ارب روپے سے بڑھا کر 160 ارب روپے کر دیا گیا ہے۔
بجٹ میں بنیادی انفرااسٹرکچر کے اہم شعبوں کیلئے بھی بڑے وسائل مختص کیے گئے ہیں جن میں زراعت کیلئے 58 ارب روپے (موجودہ اخراجات کیلئے 32 ارب روپے کے ساتھ)، توانائی کیلئے 77 ارب روپے (جاری اخراجات کیلئے 62 ارب روپے کے ساتھ)، آبپاشی کیلئے 94 ارب روپے (موجودہ اخراجات کیلئے 36 ارب روپے کے ساتھ) ورکس اینڈ سروسز کیلئے 86 ارب روپے اور پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کیلئے 30 ارب روپے ، ٹرانسپورٹ کیلئے 56 ارب روپے،ورکس اینڈ سروسز کیلئے 86 ارب روپے، ایس جی اینڈ سی ڈی کیلئے 153 ارب روپے اور داخلہ کیلئے 194 ارب روپےشامل ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ تعلیم، صحت، بلدیات اور بنیادی انفراسٹرکچر کی ترقی پر یہ توجہ سندھ کے عوام کی طویل مدتی ترقی اور بہبود کیلئے حکومت کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ ریلیف اقدامات: وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ کی طرف سے پیش کیا گیا سندھ کا صوبائی بجٹ سماجی اور معاشی بہبود بالخصوس حالیہ سیلاب کو ترجیح دیتا ہے ۔اس جامع نقطہ نظر میں کئی اہم امدادی اقدامات شامل ہیں: تنخواہ میں 22-30 فیصد اضافہ اور پنشن میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، اس کے علاوہ کم از کم اجرت میں 37,000 روپے تک اضافے کی تجویز ہے۔
34.9 ارب روپے سماجی سرمایہ کاری کیلئے رکھے ہیں جو متوسط آبادی کی براہ راست مدد فراہم کرے گی۔ بجٹ میں شہریوں پر مالی بوجھ کم کرنے کیلئے 116 ارب سبسڈی پروگرام شامل ہیں۔ محفوظ پناہ گاہ کیلئے ہاؤسنگ اسکیموں کے تحت 25 ارب روپے مختص کیے جارہے ہیں۔
نئے اقدامات
سندھ کے صوبائی بجٹ میں فوری امدادی اقدامات کیلئے پروگرامز شروع کئے ہیں،کئی نئے اقدامات صوبے کی معیشت کی طویل مدتی ترقی اور سماجی بہبود کیلئے ہیں، ہاری کارڈ کے تحت آٹھ ارب روپے مختص کرنے سے 12 ملین کسانوں کو مالی مدد ملے گی جس سے سندھ کی زرعی ریڑھ کی ہڈی کو تقویت ملے گی۔ ملیر ایکسپریس وے کے ساتھ کورنگی میں ایک کمپاؤنڈ کے اندر تعلیم، بحالی، تربیت، رہائش، طبی خدمات، تفریح اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کیلئے ایک انکلیوو کمپلیکس بنانے کیلئے 5 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ پولیس میں پہلی بار 485 پولیس اسٹیشن کیلئے مخصوص بجٹ مختص کیا گیا ہے تاکہ وہ اپنے پیٹرول، مرمتی کام اور کمیونٹیز کی خدمت کیلئے روزانہ کے اخراجات کو پورا کر سکیں۔ سولرائزیشن کیلئے پانچ سالوں کے تحت 5 ارب روپے مختص کیے جائیں گے جس کا مقصد سولر ہوم سسٹم کی تقسیم اور توانائی تک رسائی کو فروغ دینا ہے۔ کراچی کو پانی فراہم کرنے کیلئے ایک حب کینال جیسی نئی نہر کی تعمیر کیلئے 5 ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔
مزدور کارڈ کے تحت 5 ارب روپے کا فلاحی پروگرام سندھ میں مزدوروں کو مدد فراہم کرے گا۔ غریبوں کیلئے اقدامات: سماجی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے بجٹ میں زراعت کیلئے 11 ارب روپے، سماجی تحفظ کیلئے 12 ارب روپے، یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کیلئے 3.2 ارب روپے، ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ کیلئے 2 ارب روپے اور ڈی ای پی ڈی(DEFD) کیلئے 1.5 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ . امداد /گرانٹس: سندھ کے صوبائی بجٹ میں تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال کیلئے اہم گرانٹس کے ذریعے انسانی سرمائے میں سرمایہ کاری کو ترجیح دی گئی ہے۔ بڑی گرانٹس کی کل رقم 190 ارب روپے ہے جس میں 35 ارب روپے بالخصوص سندھ بھر کی یونیورسٹیوں کیلئے مختص کیے گئے ہیں۔ یہ گرانٹس بڑے ہسپتالوں اور طبی اداروں جیسے SIUT، NICVD، انڈس ہسپتال، SICHN اور ٹراما سینٹرز کو بھی سپورٹ کریں گے۔ اس ٹارگٹڈ فنڈنگ کا مقصد تعلیمی اداروں کو مضبوط کرنا اور سندھ کے لوگوں کیلئے صحت کی معیاری خدمات تک رسائی کو بہتر بنانا ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی